fbpx

موٹرسائیکلیں بندکرکے شہریوں کوہیلمٹ خریدکرلانے پررہائی دی جانے لگی

ڈی پی اورحیم یارخان کے حکم پرپولیس کاعوام کوہیلمٹ پہننے کاعادی بنانے کے لیے کریک ڈاؤن جاری‘

ہرتھانہ میں روزانہ 100موٹرسائیکلیں بندکرکے شہریوں کوہیلمٹ خریدکرلانے پررہائی دی جانے لگی‘ ایس ایچ اوزکوشہریوں کوہیلمٹ کے فوائدبارے آگہی دینے کی بھی ہدایت۔تفصیل کے مطابق حادثات کی روک تھام کے لیے ڈی پی اورحیم یارخان کے حکم پرضلع بھرکے تھانوں کی حدودمیں عوام کوہیلمٹ پہنانے کاعادی بنانے کے لیے کریک ڈاؤن کیاگیا جس میں ہرتھانہ کی حدودمیں 100موٹرسائیکلیں بندکی گئیں اورشہریوں کوہیلمٹ خریدکرلانے کاپابندبنایاگیااورہیلمٹ لانے والے شہریوں کی موٹرسائیکلیں چھوڑدی گئیں اس سلسلہ میں تھانہ اے ڈویژن کے ایس ایچ اواسداللہ مستوئی نے موٹرسائیکل سواروں کوہیلمٹ کے فوائدبارے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ موٹرسائیکل سوارکواپنی اوردوسروں کی جان بچانے کے لیے ٹریفک قوانین پرعمل پیراہوکرہیلمٹ کااستعمال یقینی بناناچاہئے تاکہ حادثات کی روک تھام ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »