fbpx

ذاتی جذبات اور فورسسز کا کو ئی میل تال نہیں،ڈی پی او

 ڈی پی او عمر سلامت نے کہا کہ ایلیٹ فورس کے اہلکار اپنی پشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے بہتر خدمات سر انجام دیں۔ ذاتی جذبات اور فورسسز کا کو ئی میل تال نہیں۔ ہمیشہ دئیے گئے حدف کو سامنے رکھیں پوری کوشش کے ساتھ میدان عمل میں رہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن میں ایلیٹ فورس کے پانچ روزہ کورس کے اختتام پر ایلیٹ فورس کے کورس میں شامل اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایلیٹ فورس پولیس فورس کا انتہائی تربیت یافتہ اور قابل اعتماد ونگ ہے کیونکہ آپ کی بنیاد میں پاک فوج کی تربیت شامل ہیں۔ اس لیے ضروت اس امر کی ہے کہ آپ لوگ اپنی پشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے بہتر خدمات سر انجام سر انجام دینے کی کوشش میں رہیں اور یہی کامیابی کی دلیل ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ فورس کے افسران و جوان ذاتی جذبات سے مبرا ہوتے ہیں اور ان کا فوکس حدف کے حصول پر ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آپ نے ان پانچ دنوں میں اپنی مہارتوں میں مزید اضافہ کیا ہو گا جو کہ میدان عمل میں آپ کام آئیں گی۔ اس موقع پر ریزرو انسپکٹر اسلم خان، انچارج ایلیٹ فورس محمد منیر اور چیف انسٹرکٹر حاجی محمد ارشد بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پانچ دنوں میں 3600موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی ہیلمٹ کی خلاف ورزی موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ ماں باپ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل کی تباہ کاریوں سے دور رکھیں۔ بلا نمبر ورجسٹریشں موٹر سائیکل روڈ پر نہیں چلنے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او عمر سلامت نے ڈی ایس پی سٹی عباس اختر، ایس ایچ او اسداللہ مستوئی کے ہمراہ تھانہ اے ڈویژن میں ہیلمٹ لانے صورت میں موٹر سائیکلیں واپس کرنے کے موقع پر سواروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے گزشتہ پانچ دنوں میں 36 سو سے زائد ایسے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی ہے جو کہ ہیلمٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے، کم عمر تھے اور بلا نمبر و رجسٹریشن تھے۔ انہوں نے کہ موٹڑ سائیکل خطر ناک ترین اور غیر محفوظ سواری ہے بغیر ہیلمٹ ڈرائیو کرنا موت کو دعوت دینا ہے اس لیے والدین کیونکہ اس کی تباہ کارائیوں کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ روزانہ 40 تا 50 لوگ موٹر سائیکل حادثہ کی وجہ سے ہسپتال یا موت کے منہ میں پہنچ جاتے ہیں۔ بلا نمبر ورجسٹریشن موٹر سائیکل سڑکوں پر ناٹ آلاؤڈ سمجھیں کم از کم ان کے ہوتے ہوئے نہیں چلیں گے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close