fbpx

کالعدم تنظیموں کے 60 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا

ذرائع کے مطابق لاہور میں وزیراعظم عمران خان کو بروز ہفتہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد رپورٹ پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیراعظم وزراء کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں گے۔
دوسری جانب نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں کارروائیاں جاری ہیں،حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کا کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔کالعدم تنظیموں کے 60 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔16 مدارس کا کنٹرول بھی حکومت نے سنبھال لیا،مریدکے اور پاکپتن میں 8، 8 مدرسوں کو سرکاری تحویل میں لیا گیا جبکہ پاکپتن میں جماعت الدعوۃکی 7 ڈسپنسریاں ، رینالہ خوردمیں 2 ڈسپنسریز سرکاری تحویل میں لی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close