fbpx

کانسٹیبل کے بیٹے کی میٹرک میں نمایاں کامیابی پر نقدی انعام

رحیم یارخان : کانسٹیبل کے بیٹے کی میٹرک 1041 سے کامیابی ڈی پی او نے نقد انعام سے نوازا۔ کانسٹیبل قاسم کے بیٹے رمیض نے بہاولپور بورڈ میں میٹرک کا امتحان دیا۔

ڈی پی او عمر سلامت رپورٹ ملاحظہ کی جس میں انہیں معلوم ہوا کہ کانسٹیبل قاسم علی کے بیٹے رمیض قاسم نے بہاولپور بورڈ میں میٹرک کا امتحان دیا تھا جس میں اس نے 1041 نمبروں سے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ جس پر انہوں نے کانسٹیبل قاسم علی کو اس کت بیٹے رمیض قاسم کے ہمراہ اپنے آفس میں دس ہزار روپے نقد انعام سے نوازا اور اس کی کامیابی پر اسے شاباش دی اور اس کے والد قاسم علی کو اولاد کی بہتر تربیت پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے رمیض کا اس کامیابی کو آگے بڑھانے اور اس کا تسلسل قائم رکھنے کی بھی نصیحت کی۔ 

رحیم یارخان : نیولاری اڈا کے باہر قائم کئے گئے بکنگ آفسسز، ہوٹلز، ٹھیلے، ریڑیاں اور دیگر تجاوزات ختم کر دی گئیں۔ چوہدری سجاد احمد وڑائچ، ٹی ایم اے، ایس ایچ او تھانہ سٹی، سارجنٹ ٹریفک پولیس نے نگرانی کی۔ ڈی ایس پی ٹریفک پولیس چوہدری فیاض احمد پنسوتہ نے صادق آباد میں تعینات سارجنٹ پولیس حافظ نورالدین زنگی شاہ کو ٹارگٹ دیا کہ نیولاری اڈا کے باہر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور ٹرانسپورٹ کو بیس کے اندر سواری اٹھانے اور اتارنے کا پابند کیا جائے تاکہ ہر قسم کے نقصان اور عوام الناس کو ہونے والی تکلیف کا ازالہ کیا جائے۔ جس پر انہوں نے معروف سیاست دان، ٹرانسپورٹر اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری سجاد احمد وڑائچ سے تعاون مانگا جو کہ خود اس کارروائی کی نگرانی کے لیے موقع پر پہنچے تاکہ کسی قسم کے نقص امن و تصادم کی صورت حال پیدا نہ ہو اس سلسلہ میں ٹی ایم اے کے چیف آفیسر رانا محمد، ٹی ایم او رانا ذاہد، ایس ایچ او تھانہ سٹی ذوالفقار علی و دیگر ذمہ داران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ لاری اڈا کے باہر قائم ناجائز تجاوزار میں چھپر ہوٹلز، ٹھیلے، ریڑھیاں اور ٹرانسپورٹرز کی جانب سے قائم بکنگ آفسسز کو صاف کر کے انہیں اڈے کے اندر منتقل کر دیا گیا اور مستقل کی جانے والی ناجائز تجاوزات کو ہوی مشینری سے اکھاڑ دیا گیا۔ اور تمام بس اڈوں کے منیجرز کو پابند کیا گیا کہ وہ لاری اڈا کے اندر قائم بیسسز کو استعمال کرتے ہوئے اپنا کام جاری رکھیں اور برابری کی بنیاد پر کام کریں۔

 rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »