fbpx

کرپشن کرنے والے جتنامرضی متحدہوجائیں قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے‘

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ ملک کودرپیش مسائل سے نجات دلانے کے لیے حکومت کوشاں ہے‘ کرپشن کرنے والے جتنامرضی متحدہوجائیں قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے‘ (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی ایک سکے کے دورخ ہیں جن کے اصل چہروں سے عوام واقف ہوچکی ہے‘ محمدعمران کوپیپلزپارٹی چھوڑکرتحریک انصاف میں شمولیت پرمبارکبادپیش کرتے ہیں۔چک 143پی میں پیپلزپارٹی چھوڑکے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے محمدعمران کی جانب سے منعقدہ افطار ڈنر کے شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عوام کوحقوق کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات اٹھارہی ہے اورتمام حلقوں میں ترجیحی بنیادوں پرترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں عوام نے جس محبت سے انہیں نوازااورکامیاب کروایاوہ کبھی نہیں بھول سکتے اورانشاء اللہ عوام کی محبتوں کاقرض ان کوحقوق فراہم کرکے اداکریں گے‘ اس موقع پرچوہدری نویداختر‘ چوہدری عثمان رشیدوڑائچ‘ راناعارف‘ چوہدری محمدرفیق سمیت عمائدین علاقہ کی کثیرتعدادموجودتھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close