fbpx

کسان حکومت کی سبسڈی سیکم سے استفادہ حاصل کریں

 پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، ضلعی صدر ملک اللہ نواز مانک، عبدالجلیل بندیشہ نے کہا ہے کے کپاس کے کاشتکار کسان بھائیوں کو حکومت کی سرائیکی وسیب کے اضلاع کے لیے کروڑوں روپے کی سبسڈی سیکم سے استفادہ حاصل کرنا چاہیئے. اگر کسی کاشتکار نے کسی سیڈ کمپنی سے سرکاری سبسڈی والا کپاس کا بیج خریدا ہےاور اسے 1000روپے فی تھیلا سبسڈی نہیں ملی تو برائے مہربانی اس موبائل اور واٹس ایپ نمبر پر آگاہ فرمائیں تاکہ رکاوٹ اور مسئلے کا حل تلاش کرکے انہیں حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی دلائی جا سکے…. جام ایم ڈی گانگا… ڈسٹرکٹ آرگنائزر پاکستان کسان اتحاد ضلع رحیم یار خان… 03006707148.ملک اللہ نواز مانک نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان میں ایک بڑا گروہ کسانوں کو فون کر کے جھوٹ، دھوکہ دہی کے ذریعے اپنا ناقص بیج بیچ رہا ہے. سرکاری لسٹ میں نام شامل اور سبسڈی کی آڑ میں ہم کسانوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں  گے. ایسے عناصر کو بے نقاب کرنا اورکیفر کردار تک پہنچانا ہر کسان کی ذمہ داری ہے.ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جمیل احمد جمیل اور ڈائریکٹر ایگریکلچر پنجاب کوہم اور جمیل ناصر چودھری درخواستیں گزار چکے ہیں. جن پر انکوائریز ہو چکی ہیں. فیصلے آنے باقی ہیں.ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ کسانوں کے ساتھ دھوکہ اور فراڈ کرنے والوں کے خلاف کیا قانونی کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے. پاکستان کسان اتحاد کسانوں کی ملک گیر نمائندہ تنظیم ہے. جو ہر محاذ پر کسانوں کے حقوق اور تحفظ کی جنگ لڑ رہی ہے. ہمیں اپنی مرکزی قیادت خالد محمود کھوکھر پر فخر ہے کہ وہ بجٹ کی تیاری کے موقع پر صوبے اور وفاق میں اعلی حکومتی عہدیداران کے ساتھ مکمل رابطے اور ملاقاتوں میں ہیں تاکہ آنے والے بجٹ میں ملک بھر کے کسانوں کے لیے اجتماعی ریلیف حاصل کیا جا سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close