کشمیریوں پر ظلم کی انتہا ہوچکی ہے اور اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں بالکل خاموش ہیں

 تحریک آزادی جموں کشمیر کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس سے چوہدری ریاض نوری‘ میاں عامرشہباز‘ عبدالحنان‘ چوہدری بوٹاطاہر‘ میاں سجاداحمد‘ قاضی خلیل الرحمن‘ قاری عبدالقدوس‘ شاہدحمید‘ شمیل مرزا‘ میاں فیصل‘ حافظ فلک شیرسندھو‘ کا شف اسرارودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیریوں پر ظلم کی انتہا ہوچکی ہے اور اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں بالکل خاموش ہیں جو بڑا المیہ اور لمحہ فکریہ ہے۔کشمیر کشمیریوں کا ہے اور کشمیر کا حل کشمیریوں کی مرضی سے ہونا چاہے۔مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل کیا جائے۔مسئلہ کشمیرکاواحدحل اقوام متحدہ کے قراردادوں اورکشمیری کے امنگوں کے مطابق استصواب رائے اورحق خودارادیت کی ادائیگی ہے،بھارت اوراسکے سرپرست ذہن نشین رکھیں کہ وہ جتنے چاہے حربے اورہتھکنڈے استعمال کریں کشمیریوں کی آوازکوہرگزنہیں دبا سکتے۔انہوں نے کہاکہ پون صدی سے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے اور 5لاکھ کے قریب کشمیری آزادی کی جدوجہدمیں شہیدہوچکے ہیں۔کانفرنس کے اختتام پرشرکاء کو کشمیریوں پرمظالم کی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »