fbpx

کلیریکل سٹاف اداروں کا اہم حصہ ہیں،ڈی سی

پرموشن ہونے والے اہلکاران محکمہ کی بہتری کے لئے دلجمعی سے کام کریں، ایپکا محکمہ تعلیم کے دیگر زیر التواء مسائل جلد از جلد حل کریں گے،کنٹریکٹ اہلکاران کو مستقل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔کلیریکل سٹاف و ملازمین کی پرموشن سمیت تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کلیریکل سٹاف اداروں کی بہتری کے لئے محنت و لگن سے اپنے فرائض سر انجام دے۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے اپنے دفتر میں آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن محکمہ تعلیم کے ضلعی صدر محبوب خان، جنرل سیکرٹر ی ندیم درانی ودیگر سے ملاقات کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ کلیریکل سٹاف اداروں کا اہم حصہ ہیں، مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں مرحلہ وار ایپکا کی جانب سے نشاندہی کردہ مسائل حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ17اے فوتگی کوٹہ والے اہلکاران و ملازمین جلد مستقل کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔قبل ازیں ایپکا محکمہ تعلیم کے عہدیداران نے محکمہ تعلیم کے 12اہلکاروں کو پرموٹ کرنے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں گلدستہ پیش کیا،ترقی پانے والوں میں  ہیڈ کلرک محمد اختر کمبوہ، غلام قادر، غلام فرید، مظہر مصطفی، میاں اشفاق، حفیظ شاہ،سینئر کلرک میں حسن چوہدری، محمد اشرف، حاجی خدا بخش ودیگر شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close