fbpx

کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی,26 سو موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند

 ہیلمٹ کے عدم استعمال، نابالغ ڈرائیورز اور غیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤں 26 سو موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند۔ کم عمر بچوں کی ڈی پی او عمر سلامت سے ملاقات آئندہ موٹر سائیکل نہ دینے کا وعدہ۔ سرکلز، تھانہ جات اور ٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری۔

 ڈی پی او عمر سلامت کے حکم پر ضلع بھر میں سرکلز، تھانہ جات اور ٹریفک پولیس ہیلمٹ کے عدم استعمال، نابالغ ڈرائیورز اور غیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے گزشتہ چند دنوں سے چند دنوں کے دوران پولیس نے ضلع بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے  2600 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی جس میں ہیلمٹ نہ پہننے والے، نابالغ ڈرائیورز اور بلا نمبر وا رجسٹریشن موٹر سائیکلوں سواروں کی موٹر سائیکلیں قبضہ میں لے لیں اور حکم کے مطابق ہیلمٹ لے کر آنے والے موٹر سائیکل سواروں کو ان کی موٹر سائیکلیں واپس کر دی گئیں جبکہ نابالغ ڈرائیورز کے والدین اور ورثاء کو بلوا کر ان سے وعدہ لیا گیا کہ وہ بچوں کو اس خطر ناک سواری اس وقت تک نہیں دیں گے جب تک کہ وہ اس کے استعمال کی عمر کو نہیں پہنچ جاتے۔ اس سلسلہ میں سٹی سرکل سے تعلق رکھنے والے کچھ کم عمر ڈرائیورز کی ملاقات کر وعدہ کیا کہ وہ آئندہ بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کے لیے نہیں دیں گے، قبل ازیں ڈی پی او عمر سلامت نے والدین سے کہا کہ آپ لوگ بچوں کے خیر خواہ ہیں لیکن موٹر سائیکل کو نئی نسل کس طرح استعمال کر رہی ہے آپ بخوبی واقف ہیں ون ویلنگ، ریس اور لاپروہی یہ ٹین ایج کی ناسمجھی کی ایسی حرکتیں ہیں جو کہ اکثت اوقات جان لیوا ثابت ہوتی ہیں اس لیے ہم آپ کے بچوں کو اپنے بچوں کی نظر سے دیکھتے ہیں اور مجبوراً موٹر سائیکلیں قبضہ میں لینی پڑتی ہیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close