fbpx

کوٹسمابہ میں دوغیر قانونی بس اسٹینڈ ختم کرتے ہوئے سیل،مقدمہ درج

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی کی جانب سے پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کے چیکنگ جاری، کوٹسمابہ میں دوغیر قانونی بس اسٹینڈ ختم کرتے ہوئے سیل، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے دوران چیکنگ مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرتے ہوئے اندرون و بیرون شہر سے آنے والی پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں سے وصول کئے جانے والا کرایا چیک کیا جبکہ اس دوران انہوں نے اوور لوڈنگ کے مرتکب گڈز ٹرانسپورٹرز اور گیس سلنڈر نصب پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف بھی کاروائی کی۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی جانب سے خصوصی احکامات ہیں کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے جبکہ اوور لوڈنگ اور گنجائش سے زائد مسافر بیٹھانے پر بھی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گیس سلنڈرز نصب پبلک ٹرانسپورٹ کو کسی صورت روڈ پر آنے نہیں دیا جائے گا اور ایکسل لوڈ منیجمنٹپر بھی مکمل عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔انہوں نے کوٹسمابہ میں قائم دو غیر قانونی بس اسٹینڈ سیل کرتے ہوئے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔
ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی سرکاری اراضی واگزار، قابضین کو بے دخل، ضلع میں تجاوزات کے خاتمہ سمیت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت،لیز پر دی گئی تمام سرکاری اراضی کا ریکارڈ طلب، اسسٹنٹ کمشنرز/ایڈ منسٹریٹرز سرکاری اراضی لیز پر دیئے جانے کے تمام معاہدے خود چیک کریں، تحصیل انتظامیہ مقامی لوگوں کی شکایات/مسائل کا مقامی سطح پر ازالہ کریں، محکمہ مال کی کارکردگی بہتر اور سرکاری واجبات کی وصولی کو تیز کرنے کی ہدایات۔یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے کہی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزاز انجم، فاروق قمر، کاشف ڈوگر، آصف اقبال سمیت چیف آفیسر میونسپل کمیٹیز و ضلع کونسل، انچارج اراضی ریکارڈ سنٹرز، ڈی او سپورٹس اشفاق احمد سمیت تمام ریونیو افسران شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بنیادی سہولتوں سے متعلق عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے ضلع بھر میں ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق ریکارڈ تحصیل سطح پر مرتب کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ضلع میں کام نہ کرنے دیا جائے جبکہ سرکاری زمینوں کا تحفظ، تجاوزات کو ختم اور ناجائز قابضین کو فوری بے دخل کیا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ریونیو افسران سرکاری واجبات کی وصولی میں تیزی لائیں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ خود فیلڈ میں جائیں اور سرکاری واجبات ادا نہ کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائیاں کریں جبکہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز ریونیو افسران کی علاقہ سطح پر ریکوری رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ضلعی ہیڈ کواٹر ارسال کریں۔انہوں نے25جون سے قبل تمام ریکوری اہداف مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں  جبکہ ضلع میں سپورٹس میلہ کے انعقاد کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسرز ضلع و میونسپل کمیٹیز کو ممبر اور ڈی او سپورٹس کو سیکرٹری نامزد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ضلع میں سپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے سپورٹس میلہ کا ضلع و تحصیل سطح پریکساں انعقاد کرایا جائے جس کے لئے کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کرکے جلد آگاہ کرے۔اجلاس میں نہری پانی چوروں کے خلاف موثر کاروائی کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنا کردار ادا کرنے جبکہ نہری پانی کی چوری اور انہیں سہولت فراہم کرنے والے محکمہ انہار کے افسران وملازمین کے خلاف بھی کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close