یادداشت کی کمزوری کا میٹھاعلاج,23گھریلو ٹوٹکے

(السلام و علیکم آج کی پوسٹ 33ٹوٹکوں نسخوں پر مشتمل ہے انشاءاللہ نہایت آسان آزمودہ لاجواب)

یادداشت کی کمزوری کا میٹھاعلاج
روزانہ عصر اور مغرب کے درمیان ایک وقت مقرر کرکے تازہ گرم جلیبیاں کھائیں‘ دماغی کمزوری دور ہوگی‘ خاص طور پر جو بچے قرآن حفظ کررہے ہیں ان کیلئے بہت لاجواب ہے۔

دماغی کمزوری کےلیے لاجواب ٹوٹکہ
دماغی خشکی ، دماغی کمزوری، چکر اور غصہ زیادہ آنے کی صورت میں روغن بادام تین چمچے (چائے والے) نیم گرم دودھ میں ملا کر صبح و شام پئیں

پائوں کی مالش سے صحت وتندرستی
پائوں کے تلوئوں اور پائوں کی انگلیوں کے درمیانی خلا کی کسی بھی تیل سے خوب مالش کیا کریں کیونکہ پائوں کا نگاہ اور یادداشت سے اتنا ہی گہرا تعلق ہے جتنا روح کا انسان سے۔

جواب اور بےمثال دماغی اور جسمانی قوت کا راز
کیلا کھانے کے بعد ایک دانہ چھوٹی الائچی کھالینے سے کیلا فوری ہضم ہو جاتا ہے۔ قوت باہ میں اضافہ اور دماغی کمزوری دورہوجاتی ہے۔طبیعت ہشاش بشاش رہتی ہے۔

بالوں اور خشکی کیلئے آزمودہ ٹوٹکہ حاضر ہے
بالوں کے مسائل ،خشکی کے مسائل اور جلدی مسائل کے لیے خاص طور پر سکری، بالوں کا گرنا‘ جڑوں کا کمزور ہونا ان سب کے لیے ایک انتہائی مفید اور کارگر نسخہ ہے۔ جن لوگوں نے یہ پیسٹ استعمال کیا ان کا پرانا سردرد ختم ہوگیا۔ عینک کا نمبر بڑھنا ختم ہوگیا‘ نظر تیز ہوگئی‘ دماغ کی خشکی ختم ہوگئی‘ یادداشت بہترہوئی‘ نیندکی کمی ختم ہوئی‘ ڈیپریشن‘ ٹینشن تک کیلئے یہ پیسٹ لاجواب چیز ہے۔ نسخہ: ایک دیسی انڈہ لے لیں اس کو توڑ کر ایک پیالی میں ڈالیں جتنا انڈہ ہو اتنی مہندی سرخ دیسی پسی ہوئی‘ کیمیکل کے بغیر ہو‘ اتناہی سرسوں کا تیل اور دہی۔ ان سب کو ملا کر پیسٹ بنائیں اور انگلیوں سے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور کم از کم چار پانچ چھ گھنٹےلگا رہنے دیں ۔ اس کے بعد سر دھوئیں لیں ،چند ہفتوں کے استعمال سےآپ کو وہ رزلٹ ملیں گے کہ آپ حیران ہو جائیں گے

بالچر سے نجات کیلئے لاجواب نسخہ
جس جگہ با لچرہو وہاں مٹی کے تیل کے چند قطرے لگا کر اچھی طرح مالش کریں ۔چند دنوں میں بال آجائیں گے۔
ان شاءاللہ

سفید بال کالے کرنے کا آزمودہ نسخہ
اگر کسی کے بال وقت سے پہلے سفید ہوگئے ہوں تو اسطخدوس(جڑی بوٹی ہے عام پنساری کی دکان سے مل جاتی ہے) چھ گرام ایک کپ پانی میں پانچ منٹ پکا کر صبح وشام پئیں انشاءاللہ آہستہ آہستہ بال واپس کالے ہونا شروع ہو جائیں گےیہ نسخہ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔

ملائم اور لمبے بال
ناریل کے تیل کی سرپر مالش کرنےسےبال گھنے،لمبے اور ملائم ہوجاتے ہیں۔اگر روزانہ ناریل کا تیل انگلی پر لگا کر پلکوں پر لگایاجائے تو پلکیں خوبصورت اور پُرکشش ہوجاتی ہیں

اب آپ کو کوئی موٹا نہیں کہے گا
ایسے لوگ جو موٹاپے کا شکار ہیں ،زیادہ دیر بیٹھنے کی وجہ سے پیٹ باہر کو نکل آیا ہو ان کیلئے یہ ٹوٹکہ لاجواب ہے۔لہسن اور ادرک کو خشک کرکے ہم وزن پیس لیںاور ان کی چنے کے برابر گولیاںبنا کررکھ لیں ،ایک گولی روزانہ صبح نہار منہ لیں ،کچھ عرصہ اس ٹوٹکے کو استعمال کریں۔ موٹاپے سے نجات مل جائے گی ،بڑھا ہوا پیٹ ٹھیک ہو جائے گا۔ (شہد ملا کر گولیاں بنا سکتے ہیں ورنہ چنے کی مقدار کے برابر روزانہ یہ سفوف بھی کھاسکتے ہیں،ہائی بلڈ پریشر کے مریض بھی اس ٹوٹکے کو استعمال کر سکتے ہیں۔)

10۔اکیس دن میں موٹاپا غائب
ھوالشافی: عناب پانچ دانے‘ منقیٰ پانچ دانے‘ لونگ پانچ عدد‘ دار چینی دو بڑے ٹکڑے اور ایک لیموں بڑے سائز کا لیں۔ دو کپ پانی لیں اس میں لیموں کے علاوہ یہ تمام چیزیں ڈالیں اور پکائیں‘ جب ایک کپ پانی رہ جائے تو چھان لیں‘ منقیٰ کے بیج نکال کر کھالیں اور باقی چیزیں پھینک دیں‘ پھر اس پانی میں لیموں نچوڑ کر پی لیں‘ اگر چاہیں تو تھوڑی سی چینی ملا سکتے ہیں۔ یہ ایک دن کی خوراک ہے۔ یہ نسخہ اکیس دن بلاناغہ استعمال کرنا ہے۔ان اکیس دنوں میں چاول ہرگز نہیں کھانے

11۔کھانے کے بعد تھوڑا سا گڑ پھر کمال دیکھیں
ایسا گُڑلیں جو سفید نہ ہو براؤن یا بلیک ہو یعنی کیمیکل سے پاک ہو ہر کھانے کے بعد تھوڑا سا یعنی ایک بڑی ٹافی کے برابر لے کر اس کو منہ میں چوستے رہیں چباتے رہیں، چند دن اس کو کرکے دیکھیں جوانی‘ طاقت‘ اعصاب‘ معدہ‘ آنتیں‘ دائمی قبض‘ پرانی تبخیر‘ موٹاپا‘ بدہضمی‘ جسم کا بڑھنااور اعصابی کھچاؤان سب کا شافی علاج ہے

12۔موٹاپے کیلئے نہایت آزمودہ لاجواب نسخہ انشاءاللہ
(اس نسخے سے موٹاپا ایسے دور ہوجیسے پانی سے پیاس) میتھرے کے بیج (جو اچار میں ڈالتے ہیں)، کلونجی ،سبز چائے،چھلکا اسپغول ہموزن باریک کر کے آدھی چمچ دوائی دن میں4 بار پانی کے ہمراہ چند ماہ استعمال کریں ۔موٹاپے کیلئے یہ نسخہ کمال کی چیز ہے ۔اس کے علاوہ جوڑوں کے درد ،جسمانی درد اور جسمانی کمزوری کیلئے یہ نسخہ بہترین ٹانک ہے۔ بواسیر کے مریضوں کیلئے بھی مفید ہےاور دائمی نزلہ،زکام کیلئے تو یہ نسخہ بہت لاجواب ہے

13۔والدین یہ ٹوٹکہ ضرور پڑھیں
اگر کوئی بچہ لوہے کی سوئی یا پھر کوئی باریک چیز نگل جائے تو اس کو فوراً زیادہ سے زیادہ کیلے کھلانا مفید ہے‘ اس سے معدہ میں زخم ہونے سے انسان بچ جاتا ہے۔بعدازاں ڈاکٹر سے رجوع کریں

14۔ناخن پر سرسوں کا تیل لگائیں 6 بھیانک امراض سے نجات پائیں
ہر تیسرے دن ہاتھوں اور پائوں کے ناخن کاٹیں چاہیں تھوڑے تھوڑے ہی کیوں نہ ہوںاور ان پر سرسوں کا تیل لگائیں۔ یادداشت، حافظہ قوی ،اعصابی کمزوری سے نجات،قبل از وقت بڑھاپا نہیں آئے گا ،گھٹنے اور جوڑمضبوط،نظر کی کمزوری کا بہترین علاج ہے دل و دماغ پر مثبت اثرات ہوگے،جوانی بھی شاندار ہو گی اور بوڑھاپا بھی جاندارہو گا۔

15۔ناف میں تیل لگانے کے حیرت انگیز فوائد
صبح وشام تھوڑا سا تیل انگلی پر لگا کر ناف میں لگائیں بظاہر چھوٹا سا ٹوٹکہ لیکن بہت مفید اور مئوثر ہے۔ڈیپریشن،دماغ میں خشکی اور کانوں میں سائیں سائیں ہو،بھول جانے کا مرض ،آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جانا اور سر چکرانا،ضعف دماغ،ہونٹوں کا پکنایا خشکی یا سیاہی مائل ہونا،سستی کاہلی اور ڈھیلا پن ان سب کے لیے یہ ٹوٹکہ لاجواب ہےاس کی علاوہ یہ نظر کو بھی تیز کرتا ہےاورجوانی کی قوتوں کو بھی بحال کرتا ہے۔

16۔پیدل چلنا پیچیدہ امراض کا علاج انشاءاللہ
پیدل چلنا لاعلاج امراض کا خود ایک علاج ہے اور سب سے بڑی بات پیدل چلنا سنت نبویﷺ ہے ۔بے خوابی ،تبخیر ،گیس، دائمی قبض، دل کے امراض ، موٹاپا ،بواسیر ،ہر قسم کی بادی ان سب امراض کی ایک بہت بڑی وجہ پیدل نہ چلنا ہےکیونکہ جب غذا کھا کر کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں اور چلت پھرت ہوتی نہیں تو یہ کھائی ہوئی غذا متعفن ہوجاتی ہے اور پھر وہی غذا بجائے شفا اوربدن کا جزو بننے کےبیماری بن جاتی ہے۔ پیدل چلنا اپنی زندگی کا معمول بنائیں اور ان امراض سے نجات پائیں ۔

17۔کھانے کے بعد پانی اور صحت
کھانا کھانے کے بعد پانی پینے سے معدہ ناکارہ ہو جاتا ہےاور انسان بہت سی انوکھی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتا ہے، کھانے کے بعد پانی جتنا صحت کو نقصان دیتا ہے اتنا اگر کھانے کے بعد ایک چمچ زہر استعمال کیا جائے تو وہ بھی شایدکم نقصان دے۔الغرض کھانا کھانے کے بعد کم ازکم آدھے گھنٹے تک پانی بالکل نہیں پیناچاہیے۔

18۔پائیں رنگت میں نکھار اور سیاہ حلقوں سے نجات
رات کو پانچ عدد بادام کی گریاں پانی میں بھگودیں‘ سحری میں چھلکا اُتار کر نہار منہ ایک ایک بادام چبا کر اس طرح کھائیں کہ لعاب دہن (تھوک) کے ساتھ مل جائے۔ اس کے بعد ایک کپ دودھ بغیر بالائی کے پی لیں‘ رنگت نکھرے گی اور ان شاء اللہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے آہستہ آہستہ دورہوجائیں گے

19۔سالہا سال پرانا درد تین دن میں ختم
سالہا سال پرانا درد ہو( زخم نہ ہو)۔ دودھ آگ پر رکھیں اور اس میں اتنی مقدار میں نمک ڈالیں کہ وہ دودھ پھٹ جائے‘ دہی سا بن جائے‘ دو تین دفعہ درد والی جگہ پررکھ کر باندھ دیں‘ ان شاء اللہ شفاء ہوگی۔ نہایت آزمودہ ٹوٹکہ ہے

20۔نظر تیز کرنے کے لیے
چار عدد بادام ،چٹکی بھر سونف اور ذرا سی مصری لیکر رات کو سوتے وقت کھا لیجئے اور اسے کھانے کے بعد ہر گز پانی نہ پیجئے

21۔نظر کی کمزوری دور،موت تک عینک نہیں لگے گی
گاجر میں وٹامن ’’ اے‘‘ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔اس کا جوس پینے سے آنکھوں کی کمزوری دور ہوتی ہے ۔ایک گلاس گاجر کا رس شام کو روزانہ پئیں،کم از کم 40 دن تک پئیں ۔اس سے آنکھوں کو بے انتہا قوت حاصل ہوگی۔بڑھاپے میں بھی آپ بغیر عینک کے پڑھ سکیں گے۔

22۔سات دنوں میں بال گرنا بند,ان شاء اللہ
جو ٹوٹکہ لکھنے جارہا ہوں یہ پڑھنے میں تو بہت چھوٹا ہے لیکن حیرت انگیز تاثیر رکھتا ہے اسے معمولی اور سستا سمجھ کر نظرانداز مت کریں‘ جب آپ استعمال کریں گے تو خود ہی اس کی تعریف کریں گے انشاءاللہ
ھوالشافی:لہسن (تھوم) کے اوپر جو چھلکا ہوتا ہے(چھال) حسب ضرورت لے کر روغن زیتون میں جوش دے کر محفوظ کرلیں اور جب بھی نہائیں ‘ نہانے کے بعد یہی تیل استعمال کریں۔ ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا اور بال نہیں گریں گے

23۔ناخنوں میں فنگس ،انفیکشن کیلئے لاجواب ٹوٹکہ
بعض اوقات ناخنوں میں فنگس، انفیکشن (Fungus ,Infection)ہوجاتی ہے اس کیلئے آزمودہ
ٹوٹکہ ہے۔ پورا ناخن اتر گیا ہو۔ فنگس انفیکشن کی کریمیں بھی بہت استعمال کر چکے لیکن فائدہ صرف وقتی ہوتا۔
پھر یہ کریں سرسوں کا تیل ڈراپر میں ڈال کر ناخن پر لگانا شروع کردیں جب بھی پاؤں دھوئیں تو پاؤں خشک کرکے سرسوں کا تیل لگالیا کریں۔ کچھ عرصے کے بعد ہی انشاءاللہ پرانا ناخن مکمل طور پر اتر کر نیا ناخن نکل آئے گا
انشاء اللہ جو بھی استعمال کرے گا اسے ضرورفائدہ ہوگا

24۔شوگر کے مرض کا آسان اور سستا علاج
ھوالشا فی: بھو سا ، پنجا بی میں جسے توڑی کہتے ہیں جو بھینس اور گائے وغیرہ کو بطور چارہ کھلا تے ہیں ۔ایک چٹکی بھر(بھوسا )لے کر مٹی کے برتن میں تھوڑاپانی ڈال کر رات کو بھگو دیں اور صبح چھان کر نہار منہ پی لیں ۔ ایک ہفتہ بعد شو گر ٹیسٹ کروا ئیں ان شاءاللہ بہت فائدہ ہو گا ۔ بہت ہی لاجواب نسخہ ہے

25۔کالی کھانسی کیلئے لاجواب ٹوٹکہ انشاءاللہ
کالی کھانسی کے مریض بچے کے گلے میں لہسن کے جوئے کو چھیل کر ان کا ہار بنا کر پہنائیں اس سے آرام آجائے گا۔ کیونکہ لہسن سے ایک جوہر نکل کر ہوا میں شامل ہوتا ہے ،ہوا سانس کے ذریعے پھیپھڑوں میں جاتی ہے تو کھانسی سے آرام آجاتا ہے

26۔حافظہ نظر دائمی نزلہ زکام کیلئے اکسیر انشاءاللہ
اس نسخے کے بہت سے فائدے ہیں۔ یہ نسخہ حافظہ کی کمزوری، کم سنائی دینااور اس کےعلاو ہ دائمی نزلہ و زکام کو ختم کرتا ہے۔ حافظہ کو تقویت دیتا ہے۔ نگاہ کو تیز کرتا ہے‘ پرانے سر دردکیلئے مفید ہے۔ کھانسی اور ڈسٹ الرجی میں مفید پایا گیا ہے۔ یہ نسخہ ہر موسم اور ہر عمر کے لوگ استعمال کرسکتے ہیں۔نسخہ یہ ہے۔ ھوالشافی: کالی مرچ پندرہ گرام‘ سونٹھ تیس گرام‘ مغز اخروٹ پچاس گرام‘ مغز پستہ سو گرام‘ مغز بادام سو گرام‘ مصری تین سوگرام۔ یہ تمام چیزیں کوٹ کر سفوف بنائیں اور چھان لیں۔ خوراک: صبح نہار منہ ایک چمچہ (دس گرام) پانی یا دودھ کے ساتھ استعمال کریں

27۔بچت بھی ،شفاء بھی ۔۔کمر درد اور جوڑوں کیلئےسستا ترین ٹوٹکہ
کمر درد اور جوڑوں کیلئے نہایت مفید ٹوٹکہ ہے جو نہایت کم خرچ ہے،ضرور استعمال کریں اور دوسروں کو بھی بتائیں۔آدھ پاؤ میتھرے کوٹ کر سفوف بنالیں‘ ایک چھوٹا چمچ رات کو نیم گرم دودھ سے کھائیں

28۔صرف خوبصورت چہرے کے خواہشمند ہی پڑھیں
چہرے کے حسن و جمال کو برقرار رکھنے کیلئے یہ ٹوٹکہ بہت لاجواب ہے ۔اگر چہرے کی جلد خشک ہو تو بالائی کا استعمال کریں۔ ٹھنڈی بالائی کا مساج چہرے کو داغ دھبوں سے پاک کرتا ہے

29۔موٹا اور پھولا پیٹ کم کرنے کیلئے
دالیں اور سبزیاںموٹے اور پھولے پیٹ کو کم کرتی ہیں اور آملے کےاچار کا استعمال بھی موٹاپا کم کرنے کیلئے بہت مفید ہے

30۔آنکھوں اور دماغی طاقت کیلئے
50سالہ آزمودہ نسخہ انشاءاللہ
آنکھوں اور دماغ کی طاقت کیلئے مندرجہ ذیل نسخہ بہت ہی مفید ہے۔ میں گزشتہ 50 سال سے اسے استعمال کررہا ہوں۔ بفضل تعالیٰ کسی قسم کی عینک کی ضرورت نہیں پڑی۔ ھوالشافی: گری بادام ایک چھٹانک‘ اسطخودوس آدھی چھٹانک‘ دھنیا آدھا چھٹانک‘ خشخاس ایک چھٹانک‘ سونف ایک چھٹانک‘ مصری حسب ضرورت‘ ورق چاندی حسب ضرورت‘ دانہ چھوٹی الائچی حسب ضرورت۔اگر مصری کی بجائے خالص شہد استعمال کرلیں تو یہ نہایت ہی خوش ذائقہ معجون بن جائے گی۔خوراک: بعد از غذا صبح‘ دوپہر‘ شام ایک چمچہ چائے والا استعمال کریں۔

31۔خطرناک کھانسی سونف اور چائے سے ٹھیک
کھانسی ایسا خوفناک مرض ہے کہ انفرادی طور پر ہی تکلیف دہ نہیں بلکہ تمام اہل خانہ کو بے چین کر دیتا ہے۔ کھانسی کی تین اقسام ہیں ‘یہ آسان اور سستا نسخہ تینوں اقسام کی کھانسی کیلئے یکساں مفید ہے۔
ایک پاؤ سونف لے لیجئے‘ اس کو باریک پیس لیں‘ جب کھانسی اٹھے تو ایک چھوٹا چمچ سونف کا سفوف کھا لیں اور پھر ایک کپ چائے پی لیں انشاء اللہ کھانسی ٹھیک ہو جائے گی انشاءاللہ

32۔ایک ہفتے میں شوگر حیرت انگیز طور پر نارمل!
1۔دار چینی لیں اور توے پر بریاں کریں‘ ٹھنڈی ہونے پر اسے باریک سفوف کی طرح بنا لیں اور بوتل میں محفوظ کر لیں‘ صبح نہار منہ ¼چمچ (چائے کا) لیکر تازہ پانی سے کھائیں اور آدھے گھنٹے بعد ناشتہ کریں۔
2۔ دو عدد بھنڈیاں لے کر اچھی طرح دھو لیں اور دونوں طرف سے کنارے تھوڑے تھوڑے کاٹ لیں اور لمبائی کے رخ اس میں چیرا لگائیں اور ایک گلاس پانی میں بھگو کر ڈھانپ کر رکھ دیں۔ فریج میں نہ رکھیں‘ صبح بھنڈیاں نکال کر پھینک دیںمگرپانی ہلائیں نہیں‘ یہ پانی نہار منہ پی لیں(پانی لیس دار ہوگا) ‘ آدھے گھنٹے کے بعد ناشتہ کریں۔یہ دونوں بظاہر معمولی نظر آنے والے ٹوٹکے بہت مجرب ہیں۔ ان پر عمل کرنے سے پہلے شوگر چیک کروائیں ایک ہفتہ استعمال کرنے کے بعد دوبارہ شوگر چیک کروائیں تو حیرت انگیز طور پر شوگر بالکل نارمل ہو گی۔ آپ حیران ہو جائیں گے ‘ آزمائش شرط ہے مگر اس دوران کوئی شوگر کی دوائی استعمال نہ کریں

33۔کیل، مہاسے ،دانے سب ختم
ماش کی دال ایک کھانے کا چمچہ لے کر رات کو کسی شیشے کے برتن میں بھگودیں صبح اس کا پانی پھینک کر اسے پیس لیںاور پھر وہ پیسٹ چہرے پر لگائیں۔ کیل‘ مہاسے‘ دانے سب ختم ہوجاتے ہیں اور رنگ بھی نکھرے گا۔
ان شاء اللہ

نوٹ نہایت آسان آزمودہ بے ضرر انشاءاللہ ٹوٹکے اکٹھے کیے ہیں تاکہ سب کا نفع ہو انشاءاللہ کوشش ہے کہ کسی کا میری ذات سے بھلا ہوجائے اور اللہ پاک کریم راضی انشاءاللہ آپ بھی کوئی نسخہ ٹوٹکہ جانتے ہیں آپ کے سینے کا راز ہے تو مجھے میسج کریں تفصیل سے بتائیں تاکہ سب کے نفع کیلئے عام کیا جا سکے انشاءاللہ
مزید ٹوٹکے والی پوسٹ ہونی چاہیے تو کومنٹس میں ضرور بتائے گا
پوسٹ اچھی نفع مند لگے تو آپ سے درخواست ہے کہ زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ سب کا نفع اور آپ کا صدقہ جاریہ ہو انشاءاللہ اور مجھے اپنی دعائوں میں یاد رکھیں

#rahim yar khan

Exit mobile version