fbpx

رحیم یارخان میں کوروناوبا کے100دن مکمل ڈاکٹرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش

رحیم یار خان :حکومت پنجاب کی ہدایت پر کوروناوبا کے100دن مکمل ہونے پر اس کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے اداروں خصوصا ڈاکٹرز و طبی عملہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ضلع بھر ”یوم عزم و ہمت“ منایا گیا۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر زنے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹرز، طبی عملہ، ریسکیو1122، پولیس سمیت دیگر اداروں میں جاکر انہیں پھول پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نیک پیغام پہنچائے۔
اس موقع پر تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر نے کورونا سے لڑنے والے اور کورونا کے مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے مختص ڈاکٹر اور پیرا میڈک سٹاف کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close