محمدعالم سیال کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

111p rahim yar khan

رحیم یارخان:گورنمنٹ پوسٹ گرایجوایٹ کالج برائے خواتین 111پی غربی کے سابق ملازم ومسلم لیگی رہنماء محمدعالم سیال کی والدہ‘ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سکھراڈہ کے ایل اے محمداعظم سیال اورگورنمنٹ پوسٹ گرایجوایٹ کالج برائے خواتین 111پی غربی کے ایل اے محمدکاشف سیال کی دادی امی طویل علالت کے بعد شیخ زیدہسپتال میں وفات پاگئیں
جن کی نمازجنازہ ان کے آبائی علاقہ محمدنگرمیں اداکی گئی‘ نمازجنازہ ممتازعالم دین حافظ شیرمحمدسیالوی نے پڑھائی‘ نمازجنازہ میں سابق ایم این اے میاں امتیازاحمد‘ سابق ایم پی اے چوہدری محمودالحسن چیمہ‘ معروف صنعتکارحاجی محمدابراہیم‘ چیئرمین میونسپل کمیٹی رحیم یارخان میاں اعجازعامر‘ چیئرمین یونین کونسل دڑی عظیم خان جام شمس کلر‘ سابق صدررحیم یارخان فوٹوجرنلسٹس ایسوسی ایشن محمداعظم حسین عادل سمیت سیاسی سماجی مذہبی ودینی شخصیات‘ محکمہ تعلیم کے کلرک وملازمین اورعمائدین علاقہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی مرحوم کونمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد آہوں اورسسکیوں میں مقامی قبرستان محمدنگرسپردخاک کردیاگیا
مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی مورخہ 26اپریل2019ء بروزجمعتہ المبارک جامعہ مسجدمحمدنگرمیں ہوگی ٹھیک صبح آٹھ بجے دعاہوگی۔

111p rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »