رشتہ داروں نے بیوہ کے مکان کے تالے توڑ کر قبضہ کر لیا

رحیم یار خان : اہل خانہ کی عدم موجودگی پر با اثر رشتہ داروں نے بیوہ کے مکان کے تالے توڑ کر قبضہ کر لیا ،

احمد پور لمہ پولیس اور اے ایس پی صادق آباد بھی بیوہ اور یتیم بچوں کو انصاف دلانے میں ناکام ، متاثرین کی وزیراعظم ، وزیر اعلیٰ ، آئی جی پنجاب اور آر پی او سے انصاف کی اپیل

ضعیف بیوہ صغریٰ بی بی نے کہا کہ وہ چک نمبر 32 این پی تحصیل صادق آباد کی رہائشی ہے والد کی وفات پر گئے تو قریبی رشتہ داروں شاہد اقبال ، نثار احمد اور کلثوم بی بی نے تالے توڑ کر مکان اور سامان پر قبضہ کر لیا کئی سالوں سے انصاف کیلئے در بدر ہیں کوئی شنوائی نہیں ہو رہی اے ایس پی صادق آباد کے احکامات کے باوجود تھانہ احمد پور لمہ پولیس انصاف فراہم کرنے کی بجائے ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے وزیراعظم عمران خان، وزیراعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او بہاولپور اور ڈی پی او رحیم یار خان سے اپیل کرتے ہیں کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور مکان کا قبضہ واپس دلایا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close