رحیم یارخان

13اکتوبر کو خواجہ فرید کالج میں رنگا رنگ ذہنی صحت میلہ لگایا جائے گا

رحیم یارخان:ذہنی صحت کے عالمی دن کے حوالے سے مائنڈ ہیلتھ موومنٹ ( مہم ) پاکستان کے زیر اہتمام  13اکتوبر بروز اتوار کو خواجہ فرید پوسٹ گریجوایٹ گورنمنٹ کالج رحیم یارخان کے سبزہ زار میں رنگا رنگ ذہنی صحت میلہ لگایا جائے گا ، ”مہم “ ہر سال اس میلے کا اہتمام کرتی ہے، اس سال بھی یہ میلہ دن 11بجے شروع ہوگا اور شام 5 بجے تک جاری رہے گا،میلے میں مختلف سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی اداروں کی ٹیچرز ، طلبہ وطالبات اور ”مہم“ کے کارکنان مختلف سٹالز لگاتے ہیں ،اور بچوں کی کھیل کود کیلئے صحت مند ایکٹیویٹی کا اہتمام بھی خاص طور پر کیا جاتا ہے، اس سال میلے میں جن اسکولوں کی طرف سے اسٹالز لگائے جا رہے ہیں ان میں لاہور گرامر اسکول ، دی سٹی اسکول ، دی ایجوکیٹرز ، پولیس پبلک اسکول ، الحیان گرامر اسکول شامل ہیں ،بچوں کے کھیل کود کیلئے جھولے ، کھانے پینے کی اشیا ءاور تحائف کی خریداری کیلئے بھی سٹال لگائے جا رہے ہیں اور میوزک کا بھی خصوصی اہتمام ہوگا ،اس میلے کی خاص بات یہ ہے کہ میلے کے شرکا کی صحت اور ذہنی صحت کا جائزہ لینے کیلئے مختلف میڈیکل ٹیسٹ بھی کیئے جاتے ہیں اور ضروری مشاورت بھی فراہم کی جاتی ہے اور یہ تمام خدمات رضاکارانہ کارانہ طور پرفراہم کی جاتی ہیں ،مختلف اسکولوں کی طرف سے لگائے گئے سٹالز پر ذہنی صحت کو بہتر بنانے کیلئے مختلف رہنما اصولوں کے بارے میں لٹریچر آویزاں کیا جاتا ہے،ایل سی ڈیز پر مختلف معلوماتی پروگرام بھی دکھائے جاتے ہیں ، مختلف اقسام کی  دلچسپ ایکٹیویٹیز کے ذریعے شرکا میں اپنی ، اپنے اہل خانہ ، دوست احباب اوررفقائے کار کی ذہنی صحت کی بہتری کیلئے شعور اجاگر کیا جاتا ہے اورمفید مشورے بھی دیئے جاتے ہیں ، ذہنی صحت میلے کی تیاریوں کے سلسلے میں گذشتہ روز ایک اہم اجلاس بابر کالونی میں ”مہم“ کے ہیڈ آفس میں منعقدہوا، اجلاس کے دوران بانی صدر ڈاکٹر خدیجہ مسعود ، چوہدری رمضان جتالہ ، ڈاکٹر مسعود الحق ، صابر نثار اور دیگر عہدیداران وممبر نے ز اظہار خیال کیا اور میلے کو مزید دلچسپ ورنگا رنگ بنانے کیلئے اپنی تجاویز دیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button