fbpx

زیب جعفر کا کورونا وائرس کےباعث حکومتی لاک ڈاؤن اور دفعہ144کی پابندیوں سے متاثرہ خاندانوں میں راشن کی تقسیم

رحیم یار خان پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین کی سابق مرکزی صدر و ایم این اے بیگم عشرت اشرف نے کہا ہے کہ کورونا عالمی آفت ہے جس نے اقوام عالم کو اپنی لپیٹ میں لیکر معاشی بدحالی کا شکار اور عوام کو بھوک و افلاس میں مبتلا کر دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم این اے محترمہ زیب جعفر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عمر جعفر کے ہمراہ کورونا وائرس کے باعث حکومتی لاک ڈاؤن اور دفعہ144کی پابندیوں سے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قوم ان بدتر حالات کے متحمل نہیں ہو سکتے۔وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی او رہٹ دھرمی نے ملک وقوم کو مشکل دوہرائے پر لاکھڑا کیا ہے۔

موجودہ حکومت کورونا پر قومی پالیسی بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے جس کا خمیازہ پاکستان کی غریب عوام بھگت رہے ہیں۔

ایم این اے زیب جعفر نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور مرکزی سینئر رہنما و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی چوہدری محمد جعفر اقبال نے ہمیشہ قومی یکجہتی کی بات کی اور مشکل کی اس گھڑی میں بھی ہمارے قائدین نے تمام سیاسی سرگرمیاں ملتوی کرکے کورونا سے متاثرہ افراد اور فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرزو پیرا میڈیکس کی مدد کی تلقین کی۔

انہوں نے کہا کہ قابل افسوس عمل ہے کہ وزیر اعظم اور ان کے حواریوں نے اپوزیشن کی تجاویز کو سنجیدہ نہ لیااور کورونا جیسے اہم مسئلہ پر قومی پالیسی نہ بن سکی جس کا نقصان ملک ا ور قوم کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔

سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری محمد عمر جعفر نے کہا کہ ہمارے قائدین نے مسلم لیگ (ن) کے ہر رہنما اور ورکرز کو قوم کی خدمت پر مامور کر دیا ہے جبکہ حکومت ٹائیگرفورس کے نام پر اس اہم مسئلہ کو بھی سیاسی رنگ دے رہی ہے اور اس ٹائیگر فورس کی تیاری اور سیاسی پوائنٹس سکورننگ کے لئے انتظامی مشینری جس نے کورونا کے خلاف عوام کو تحفظ اور دیگر امور سر انجام دینے تھے کااستعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے اگر حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرتے ہوئے ایک قومی پالیسی ترتیب نہ دی تو ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مسلم لیگ (ن) اور ہمارا گھرانہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور قائدین کی ہدایت پر اپنے حلقہ سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں بھی راشن بھجوایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close