fbpx

راجن پور میں آٹے کی حکومتی مقرر کردہ قیمت پر دستیابی کے لئےملازمین کو ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئی

راجن پور10جولائی2020:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایات پر ضلع راجن پور میں آٹے کی حکومتی مقرر کردہ قیمت پر دستیابی کے لئے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی سربراہی میں انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے افسران اور ملازمین کو ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئی ہیں۔
آٹے کی فراہمی اور حکومتی مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی کے عمل کی نگرانی ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی خود کر رہے ہیں ۔
تحصیل کی سطح پر تینوں اسسٹنٹ کمشنر کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راجن پور نے واضح طور پر کہا ہے کہ فیلڈ میں کسی بھی قسم کی سستی و تساہل برداشت نہیں کروں گا۔ انہوں نے خود بھی اسسٹنٹ کمشنر جامپور سیف الرحمان کے ہمراہ جام پور فلور مل کا اچانک دورہ کیا۔
انہوں نے وہاں پر محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کوٹہ کا ریکارڈ چیک کیا اور وہاں گندم سے آٹا بنانے کے عمل کا بھی معائنہ کیا ۔
انہوں نے مل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ لوگوں کو حکومتی جاری کردہ نرخوں پر آٹے کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل نہیں آنا چاہئے۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کی فراہمی اور حکومتی نرخوں پر دستیابی میں آگے آنے والی ہر قسم کی رکاوٹ کو بلا امتیازختم کر دیا جائے اور لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
دریں اثناءاسسٹنٹ کمشنر راجنپور اورنگزیب سدھو نے مبارک فلور مل کا دورہ کیا اور وہاں پر ریونیو اور فیلڈ سٹاف کی حاضری اور آٹے کے سٹال کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔ مزید یہ کہ انہوں نے مختلف کریانہ دوکان و آٹے کے سیل پوائنٹس کا معائنہ کیا ۔
تمام محکمہ مال کے افسران اور فیلڈ سٹاف کے ساتھ ساتھ محکمہ خوراک کے افسران وملازمین کی بھی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے سستا آٹا سکیم کے تحت 20 کلو گرام آٹے کی قیمت 860 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ضلع بھر میں مختلف کریانہ سٹوروں اور دیگر مقامات پر آٹا سیل پوائنٹ بنا دیے گئے ہیں۔ جہاں پر ہمہ وقت لوگوں کو سستا آٹا ملے گا ۔
آج تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جام پور میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راجن پور اور ورلڈ فوڈ پروگرام نے ملٹی سیکٹرول نیوٹریشن سنٹر میں پاکستان کے پہلے احساس نشوونما سہولت مرکز میں ایک فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا۔
فرضی مشق میں ڈپٹی کمشنر راجنپور ذوالفقار علی، اسسٹنٹ کمشنر جامپور سیف الرحمان بلوانی، ایم ایس ٹی ایچ کیو جامپور اور دیگر متعلقہ افسران و ملازمین نے شرکت کی۔
فرضی مشق کے دوران لوگوں کو غذائی قلت سے بچانے کے لیے طریقہ ہائے کار اور پروگرام بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویثرن اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی خصوصی ہدایات پر دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں غذا کی قلت کے خاتمے کیلئے مو ثر اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔
تحصیل جام پور کا یہ احساس نشوونما سہولت مرکز اپنی نوعیت کا منفرد اور پاکستان کا پہلا مرکز ہے۔ جہاں پر رجسٹرڈ خواتین اور بچوں کو غذائی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے مزید کام کا دائرہ کار دیگر علاقوں میں بھی پھیلانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ جس سے غذائی قلت کا خاتمہ کر کے صحت مند معاشرہ تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔
راجن پور10جولائی2020:ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کا تحصیل جام پور میں جاری ترقیاتی منصوبوںکا دورہ۔اس دوران انہوں نے ٹف ٹائل کی تنصیب اور سیوریج کی اسکیموں کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میٹیریل کی کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے ،کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور لوگوں کی مشکلات میں کمی لائی جائے۔حکومت پنجاب عوام کی سہولیات کے لئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جاری ترقیاتی کاموں کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر پیش کی جائے ۔سستی اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلانگ/ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فہد بلوچ،اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمان کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close