fbpx

شیخ زید ہسپتال میں ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں جاری کی جائیں

رحیم یار خان شیخ زید میڈیکل کالج/ ہسپتال کی انتظامیہ فوری طور پر 700 سے زائد ڈیلی ویجز اور ایڈھاک ملازمین کی ایکسٹینشن کر کے عید سے قبل تنخواہیں جاری کرے جبکہ کرونا ICUاور OPDاسٹاف کو N95 ماسک اور کٹس مہیا کریں

ان خیالات کا اظہار گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر امجد علی ،وائس چیئرمین ڈاکٹر ہارون رشید ،ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمدآصف ،فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر ذیشان ینگ پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے مظہر رحمان پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز آرگنائزیشن کے نصیر احمد پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری عمران ارشد ایپکا کے عابد محمود ،اکمل منظور کلاس فور کے غلام محی الدین ،ناتن مسیح و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا

گرینڈ ہیلتھ الائنس شیخ زید میڈیکل کالج/ہسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر امجد علی کی زیر قیادت تمام ایسوسی ایشنز کے عہدیداران اور ڈیپارٹمنٹ کے کوآرڈینیٹرز نے 13 جولائی کو ہونے والے احتجاج کو ہسپتال انتظامیہ کی مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کرانےپر موخر کردیا گیا تھا

جس پر تاحال کوئی مطالبہ منظور نہ ہونے پر اور 700 سے زائد ڈیلی ویجز ،ایڈھاک ملازمین کی ایکسٹینشن اور تنخواہیں جاری نہ کیے جانے کے خلاف اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے واضح احکامات ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنے کے فیصلے کے خلاف ملازمین کو ریگولر نہ کرنے کے خلاف میٹنگ کی

جس میں مشترکہ طور پر طے پایا گیا کہ تمام ملازمین تین دن جمعہ سے اتوار تک سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کرتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے ایکسٹینشنز تنخواہیں اور دیگر مطالبات منظور نہ ہونے پر سوار سے او پی ڈی کے سامنے دو گھنٹے احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور اپنی سروس معطل رکھیں گے

بدھ سے آؤٹ ڈور آپریشن تھیٹر سمیت دیگر انڈور شعبوں میں اپنی سروس معطل کردیں گے اس کے بعد احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا جس کی تمام تر ذمہ داری ہسپتال انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »