fbpx

ہیومن اپیل پاکستان کی ٹیم 3500گھروں میں قربانی کا گوشت پہنچائے گی

رحیم یارخان:ہیومن اپیل پاکستان ہر سال کی طرح اس سال بھی عید الاضحی کے موقع پر مستحق خاندانوں کی عید کی خوشیوں میں شامل ہوگی۔ رحیم یارخان کی تحصیل لیاقت پور اور ضلع راجن پور کے علاقوں میں 3500گھروں میں قربانی کا گوشت پہنچائے گی۔

ہیومن اپیل پاکستان یہ کا 2010سے یہ کام سرانجام دے رہی ہے۔ہیومن اپیل پاکستان کی ٹیم محمد شاہد پروگرام مینجر نعیم سرور  نے کمیونیٹی میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رخسانہ مبارک اہل علاقہ رانہ مشرف عبد المجید،ویٹرنری اسسٹنٹ محمد مزمل، مولانا فقیر اللہ خطیب جامعہ مسجد فاروقیہ مولاناجنید اختر اور مفتی فہیم کا شکریہ ادا کیا کہ قربانی کے جانوروں کا شرعی لحاظ سے ان کا چناؤ  میں ان کی معاونت ہمارے لئے رہنمائی کا سبب بنی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی رفاعی ادارہ اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک مقامی لوگوں کا تعاون شامل نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ہیومن اپیل پسماندہ علاقوں میں اور بھی پرو جیکٹ لانا چاہتی ہے جس کے لئے مقامی افراد کا تعاون ضروری ہے۔اور ہمیں امید ہے کہ انتظامیہ اور مقامی شخصیات اس سلسلہ میں ہمارے ساتھ تعاون کریں گے۔  اس موقع پر محترمہ رخسانہ مبارک سے ٹیم کو بریفینگ دیتے ہوئت بتایا کے مستحق افراد کے لیے قربانی کے جاور خریدنے کے ساتھ ساتھ قربانی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں َ
چلڈرن ویلفیئر سوسائٹی
چلڈرن ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام سکول فار سپیشل پرسن میں ا سپیشل افراد میں عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی ایس پی سٹی جاوید اختر جتوئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہا  اسپیشل افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لئے کی جانے والی کوششیں قابل ستائش ہیں۔غریب اور مستحق افراد کی خدمت کرنا صدقہ جاریہ ہے۔مخیر افراد کو ایسے موقع پر سپیشل افراد کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنی چاہیے۔

اس موقع پر مہمان گرامی ایس ایچ او اسد اللہ مستوئی ڈاکٹر عبدالماجد خان،محمد یونس وڑائچ اور لالا ناصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل افراد کے ساتھ تعاون ہمارا مذہبی و معاشرتی فریضہ ہے۔ایسے کاموں میں تعاون کرنے والے افراد اپنی دنیاوی اور آخرت کی زندگی بہتر کر رہے ہیں۔

انہوں نے اسپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت کام کرنے والے ادارے کے ڈائریکٹر عمانوئل عامی کی خدمات کو سراہا۔آخر میں مہمانوں نے اسپیشل بچوں میں عید گفٹ تقسیم کئے اور میزبان عمانوئل عامی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close