رحیم یارخانضلعی انتظامیہ

رحیم یارخان میں دفعہ144میں نرمی کے احکامات جاری

رحیم یار خان :ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ آمدہ گندم کٹائی سیزن کے باعث حکومت پنجاب نے گندم کی کٹائی اور نقل و حمل آسان بنانے کے لئے لاک ڈاؤن اور دفعہ144میں نرمی کے احکامات جاری کئے ہیں

جس کے تحت گندم کی کٹائی میں استعمال ہونے والی مشینری کی مرمت و تیار کرنے والی ورکشاپس اور فیکٹریز کو حکومتی احکامات سے استثنیٰ حاصل ہو گا جبکہ گندم کی کٹائی میں استعمال ہونے والی مشینری کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی بھی اجازت ہو گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے آمدہ گندم کٹائی سیزن کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے ہیں جس میں کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے تمام بنیادی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرتے ہوئے گندم کی کٹائی میں استعمال ہونے والی مشینری، زرعی آلات کی تیاری و مرمت کرنے والی فیکٹریز اور ورکشاپس کو کام کرنے کی اجازت ہو گی جبکہ گندم، باردانہ سمیت دیگر سامان کی نقل و حمل پر بھی کوئی پابندی نہیں ہو گی تاہم زرعی آلات تیار و مرمت کرنے والی فیکٹریز، ورکشاپس اورزرعی آلات سمیت گندم کو کھیتوں سے گندم خریداری مراکز پر منتقل کرنے والی گاڑیاں تمام تر حکومتی حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی۔

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ پبلک مقامات بینک، کریانہ سٹور، میڈیکل سٹور فارمیسی، پٹرول پمپ سمیت دیگر جگہوں پر عوام کے درمیان سماجی فاصلہ کو یقینی بنائیں اور متعلقہ افراد کو ہدایت کریں کہ وہ اپنے مراکز کے باہر عوام کے درمیان مناسب فاصلہ یقینی بنانے کے اقدامات اٹھائیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز کوڈ فیلڈ میں نکل کر حکومتی احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیں اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button