ملکی معیشت کے اضافے میں کاروباری شخصیات کاکرداراہمیت کاحامل ہے

رحیم یارخان : ملکی معیشت کے اضافے میں کاروباری شخصیات کاکرداراہمیت کاحامل ہے،

ان خیالات کااظہارمعروف سیاسی وسماجی شخصیت سردارجام اخترحسین لاڑ، سردارجام فیاض حسین لاڑنے فیاض پیٹرولیم سروس کی افتتاحی تقریب سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ حکومت کاروباری طبقے کوریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے تاکہ معیشت کی مضبوطی یقینی ہوسکے،

اس موقع پراشتیاق خان نیازی، چوہدری محمدعلی، چوہدری خضرحیات، شوکت حیات، جام مختیاراحمد، جام نذیرلاڑ، جام عدیل لاڑ، فتح خان، جام محمدعاشق، حسا ن علی، جام عبدالمالک لاڑ، جام عابدحسین، غلام نبی ایڈووکیٹ، شمیل مرزاودیگرعمائدین علاقہ بھی موجودتھے، جنہوں نے پیٹرولیم سروس کے افتتاح پرجام فیاض حسین لاڑکومبارک باددی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »