fbpx
جرائم وحادثاترحیم یارخان

17سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

2افراد نے نشہ آور مشروب پلاکر 17سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا‘تھانہ احمدپورلمہ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا‘ تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا‘ ورثاء کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے احتجاج۔ تفصیل کے مطابق احمدپورلمہ کے نواحی چک الف 21 این پی کے رہائشی محمدجاویدنے تھانہ احمدپورلمہ میں دی جانے والی درخواست میں الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ کہ میں گھر کا واحد کفیل ہوں، گھر کا سودا سلف لینے چوک شہباز پور گیا ہوا تھا جب واپس گھر پہنچا تو میری 17سالہ بیٹی صباء گھرمیں موجود نہ تھی،

میری غیر موجودگی میں لڑکی کی چچی نازیہ آئی اور جھانسہ دیکر گھر سے باہر فصلوں میں لے گئی اور نشہ آور مشروب پلاکر ملزمان جبار عرف سمندر خان اور عارف کے حوالے کردیا ،جس پر مذکورہ افراد نے میری بیٹی مسما ۃ صبا ء سے زیادتی کی ہے ،جس پرپولیس تھانہ احمدپورلمہ نے خاتون سمیت 3افراد کے خلا ف بجرم 376، 365/Bت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ‘تاہم کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکاہے ۔ بعد ازاں لڑکی کے ورثاء نے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مقدمہ میں نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کر کے انہیں قرا ر واقعی سزا دی جائے ۔ پولیس تھانہ احمدپورلمہ کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close