رحیم یارخانضلعی انتظامیہ

وفاقی محتسب کے حکم سے” انصاف آپ کی دہلیز پر ” پروگرام کے تحت فوری انصاف مہیا کیا جاتا ہے،محمد زاہد ملک

رحیم یارخان: انوسٹی گیشن آفیسر وفاقی محتسب ریجنل آفس بہاولپورمحمد زاہد ملک نے رحیم یارخان کا دورہ کیا اور صوبائی محتسب آفس میں واپڈا، سوئی گیس، نادرا آفس، اسٹیٹ لائف انشورنس، پاکستان ریلوے، ایمپلائی اولڈ ایج بینیفٹ (EOBI) اور پاکستان پوسٹ آفس کے افسران کی موجودگی میں شکایات کو سماعت کیا گیا اور متعلقہ ایجنسیوں کے افسران کی سائیلان کی شکایات کو فوری حل کرنے کے احکامات صادر کئے گئے۔ مزید براں انوسٹی گیشن آفیسر نے بیان کیا کہ سید طاہر شہباز، وفاقی محتسب کے حکم سے” انصاف آپ کی دہلیز پر ” پروگرام کے تحت فوری انصاف مہیا کیا جاتا ہے اور کسی بھی شکایت کا فیصلہ صرف 45 یوم میں کردیا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ موقع پر موجود سائیلان نے وفاقی محتسب کے اس احسن اقدام کو سراہا اور مستقبل میں ایسے ہی جاری رکھنے کی استدعا کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button