fbpx

2020 میں عمران خان کو وزیر اعظم نہیں دیکھ رہا

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظورحسین وسان نے جسٹس فائز عیسیٰ کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہاہے کہ قربانی چھوٹی نہیں بڑی عید پر ہو گی، سیاسی گرمی بڑھے گی کوئی باہر جائے گا تو کوئی اندر جائے گا،2020میںعمران خان کو وزیر اعظم نہیں دیکھ رہا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظورحسین وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ 2020 میں عمران خان کو وزیر اعظم نہیں دیکھ رہے اور عمران خان کو اپنی جماعت کی طرف سے ری پلیس کر دیا جائے گا۔حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس ملک گروی رکھ دیاہے، ملک میں مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ عید کے بعد عوام خود ہی سڑکوں پر حکومت کے خلاف نکلیں گے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف مل کر عید کے بعد تحریک چلائیں گی تو کامیاب ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »