ضلعی انتظامیہ حکومت تک کسانوں کی آواز پہنچائے گی۔ڈپٹی کمشنر

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کسان رہنماﺅںکے وفد سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود اور انہیں تحفظ فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ ہمارا کسان خوشحال ہو سکے۔کسانوں کی خوشحالی سے ہی ملکی معیشت کی ترقی منسوب ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسان ر ہنماﺅں نے شوگر کین ایکٹ2021ءسمیت جن مسائل کی نشاندہی کی ہے ضلعی انتظامیہ حکومت تک کسانوں کی آواز پہنچائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ احتجاج کسی مسئلہ کا حل نہیں حکومت کسانوں کے تمام جائز مطالبات کو حل اور انہیں معاشی تحفظ فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلز پر میپکو کی جانب سے اوور چارجنگ، نہری پانی کی چوری سمیت جو بھی مسائل بتائے گئے ہیں متعلقہ اداروں کو انہیں حل کرنے کی ہدایات جاری کی جائیںگی۔

قبل ازیں کسان رہنماﺅں سرپرست اعلیٰ سید محمود الحق بخاری، چیئرمین چوہدری محمد یٰسین، چوہدری جمیل ناصر، سید مظہر الحق بخاری، ملک جنید اسلم نائچ، سردار عمیر الحسن برڑہ، حسن برڑہ سمیت دیگر نے حالیہ پنجاب اسمبلی سے پاس ہونے والے شوگر کین ایکٹ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا اور بتایا کہ شوگر کین آرڈیننس2020ءکو اس کی اصل حالت میں بطور ایکٹ پاس کیا جائے۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ضلعی زرعی ٹاسک فورس و مشاورتی کمیٹی سمیت شوگرکین کمیٹی میں کسانوں کی نمائندگی اور ان کمیٹیوں کی افادیت بارے آگاہ کیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button