رحیم یارخان میں چوک رحمت اللعالمین کا افتتاح کر دیا

رحیم یار خان:ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے ایم پی اے چوہدری آصف مجید اور ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف کے ہمراہ چوک رحمت اللعالمین ؐ کا افتتاح کر دیا۔

Melad Chowk

افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)ریاست علی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا سمیت دیگر ضلعی افسران اور پی ٹی آئی کے عہدیداران حاجی ظہور گجر، اشفا ق خان ایڈووکیٹ، شمیل مرزا بھی موجود تھے۔
ایم این سے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے چوک رحمت اللعالمین ؐ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ؐ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ان کے اسوہ حسنہ پر چلتے ہوئے دنیا و آخرت کی کامیابی سمیٹی جا سکتی ہے۔حکومت عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کی مکمل جدوجہد میں مصروف عمل ہے اور وزیر اعظم عمران خان کاپُر عزم ہیں کہ اس مشکل دور سے بھی حکومت عوامی تعاون سے سرخرو ہو کر نکلے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر عشرہ رحمت اللعالمینؐ ملک بھر میں منایا جا رہا ہے اور بابرکت مہینہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سابق ڈی ایچ کیو چوک کو نئے انداز سے تزئین وآرائش کے بعد چوک رحمت اللعالمین ؐ سے منسوب کیا گیا ہے جو خوش آئند ہے جس پر بھی ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف سمیت تمام ایڈمنسٹریشن کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود ترقی کا سفر جاری ہے، کورونا وباء کے باعث عالمی سطح پر بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوا تاہم حکومت کی بہتر پالیسیوں کی بدولت دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے عوام اس سے متاثر نہیں ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت کے ویژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہر کو خوبصورت بنائیں گے اور چوک رحمت اللعالمین ؐ کی طرز پر دیگر اہم چوک و چوراہوں کو بھی از سر نو تزئین و آرائش سے مزین کیا جائے گا۔

اس موقع پر ریاض احمد نوری نے ملک وقوم کی خوشحالی، استحکام، یکجہتی کے لئے خصوصی دعا کرائیں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button