ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں سے عوام نجات چاہتی ہے,جعفر اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئرمرکزی رہنما و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال کی انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر و سرپرست اعلیٰ نعت کونسل پاکستان و لینڈ لارڈ چک 85 پی رانا محمد جاوید خاں کی رہائش گاہ پر آمد،

ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر چوہدری محمد الطاف گوجر، نمبردار رانا عبدالخالق خاں، پروفیسر قاضی حفیظ الرحمن ، رانا حسن خاں، محمد ارشد پپی اور دیگر مسلم لیگی ورکرز بھی موجود تھے۔

چوہدری محمد جعفر اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا محمد جاوید خاں سے ہمارے خاندان کے تعلقات سیاسی نہیں بلکہ خاندانی ہیںان کے والد رانا محمد حسین خاں علاقہ کی ایک معتبر اور سماجی شخصیت تھے جن کے ساتھ ہمارا دیرینہ رشتہ ہے۔بعد ازاں انھوں نے چوہدری سعید گوجر سے ان کے بھائی اور والد کی وفات پر بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف مہنگائی کے سونامی میں عوام کو غرق کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف لاہور میں حالیہ بم دھماکے سے لگتا ہے دہشت گردی پھر سر اٹھا رہی ہے جبکہ مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آئی ملک میں تعمیر و ترقی کے شاندار ریکارڈ قائم کئے،افواج پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا،بجلی بحران پر قابو پایااور عوام کو آسان نرخوں پر ضروریات زندگی کی بنیادی اشیاءکی فراہمی یقینی بنائی۔

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں سے عوام نجات چاہتی ہے ۔چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن قائد میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔

مسلم لیگ ن میں دھڑے بندیوں کے خواب دیکھنے والوں کو ہمیشہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ جلد مسلم لیگ ن عوامی طاقت سے اقتدار میں آئے گی اور عوام کی خدمت ، ملک کی ترقی و خوشحالی کے مشن کو جاری رکھے گی۔

حکومت کی جانب سے معاشی ترقی کے اعداد و شمار کو مسترد کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عوام مہنگائی، بے روزگاری اورپسماندگی کی چکی میں پس رہے ہیں جب کہ حکومت معاشی ترقی کے شادیانے بجا رہی ہے۔موجودہ بجٹ میں تو ٹیکسوں کی بھرمار کر کے عوام کی رہی سہی سقت بھی پوری کر دی ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button