رحیم یارخان میں پیشہ ور بھکاریوں کی شامت آگئی

رحیم یار خان;وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں انسداد گداگری مہم کا آغاز،ضلع بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کی گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل، اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ لیبر، سوشل ویلفیئر، چائلڈ ویلفیئر بیورو اور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں انسداد گداگری مہم کا حصہ ہوں گی۔
حکومت پنجاب کی ہدایت پر انسداد گداگری کمیٹی کاتعارفی اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)ریاست علی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور حکومت کی جانب سے نامزد انسداد گداگری کمیٹی کے چیئرمین چوہدری جاوید نے شرکت کی۔

ریاست علی نے انسداد گداگر کمیٹی کے شرکاء کو حکومتی ہدایات سے متعلق آگاہ کیا۔بعد ازاں کمیٹی ممبران نے پولیس کے ہمراہ شہر کی معروف شاہرات اور چورواہوں کا دورہ کرتے ہوئے15پیشہ ور بھکاریوں کو موقع سے گرفتار کرتے ہوئے مقدمات مقامی تھانوں میں درج کروا دیئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)ریاست علی نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی واضح ہدایات ہیں کہ ضلع بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کیا جائے اس ضمن میں محکمہ سوشل ویلفیئر، لیبر، چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور پولیس مشترکہ کارروائیاں کر رہی ہے اور پہلے روز ہی 15 مقدمات درج کئے گئے ہیں

جبکہ چھوٹے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں دیا جا رہا ہے۔اس موقع پر چیئرمین کمیٹی چوہدری جاوید، ضلعی آفیسر سوشل ویلفیئر رانا سجاد، ضلعی آفیسر لیبر میاں جہانگیر، ضلعی آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورورانا کلیم اللہ بھی ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایت پر ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں، گذشتہ دو دنوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں کو 1 لاکھ83ہزار جرمانہ،13مقدمات درج اور 34افراد کو کرفتار کر کے مقامی پویس کے حوالہ کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں گرانفروشی کے خلاف بھرپور کارروئیاں جاری ہیں تاکہ عوام کو مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر سے چھٹکارہ دلایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں اشیاء خورو نوش کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائیں اور اس حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی مانیٹر کریں۔

انہوں نے کہا کہ عوام گرانفروشی کے خاتمہ کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے اینڈرائیڈ موبائل پر ”قیمت ایپ“ ڈاؤن لوڈ کرکے گرانفروشوں کی شکایات درج کرائیں۔

انہوں نے اپنی ہدایت میں کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں اور مارکیٹس وبازاروں کے مسلسل دورے کرکے  ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکان داروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button