3لاکھ32ہزار مالیت کے چیک34مستحقین میں فی کس دس ہزار کے حساب سے تقسیم

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے بھجوائے جانے والی 3لاکھ32ہزار مالیت کے چیک34مستحقین میں فی کس دس ہزار کے حساب سے تقسیم، ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے مستحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا، اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر)ریاست علی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار انسانیت کے لئے درد دل رکھنے والی شخصیت ہیں یہی وجہ ہے کہ ضلع رحیم یار خان کے مختلف مستحقین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مالی امداد کے لئے درخواستیں ارسال کی تھیں جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے32افراد کے لئے3لاکھ32ہزار مالیت کے امدادی چیک فراہم کئے گئے ہیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے فلاحی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لے رہی ہے اور اس سلسلہ میں مخیر حضرات سے مل کر مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔امداد حاصل کرنے والے افراد نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اقدام کو خوب سراہا۔
سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی نے اپنے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ جیل انتظامیہ کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے تعاون سے دو روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں تمام سٹاف اور اسیران جیل کے ہیپا ٹائٹس بی، سی، ایچ آئی وی(ایڈز) سمیت متعدد بیماریوں کے ابتدائی ٹیسٹ کئے گئے تھے او ر دوران میڈیکل کیمپ حفاظتی ویکسین بھی جیل ملازمین و اسیران کو لگائی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلہ کے بعد ٹیسٹ کے اگلے مرحلہ میں ELISAاور PCRکے ٹیسٹ کئے جائیں گے بعد ازاں جن ملازمان و اسیران کو مزید علاج معالجہ کی ضرورت ہو گی وہ فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ELISAاورPCR رپورٹ سے پہلے کسی بھی رزلٹ کو تصدیق شدہ کہنا حقیقت پر مبنی نہ ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پر حقائق سے منافی خبریں نشر کی گئی ہیں جب تک ٹیسٹ کے تمام تصدیقی مراحلELISAاور PCR  وغیرہ مکمل نہ ہو جائیں اس وقت تک بیماری کی تصدیق نہیں ہو سکتی۔انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ کو تاحال سکریننگ کیمپ کے دوران ہونے والے ابتدائی ٹیسٹ کے رزلٹ سے باضابطہ طور پر آگاہ نہ کیا گیا ہے علاوہ ازیں تصدیقی ٹیسٹ ہونے کے بعد مکمل رپورٹ جیل انتظامیہ خود میڈیا سے شیئر کرے گی۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »