3مارچ کو انوارالقرآن میں ہونے والی انوارالقرآن کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں اجلاس

Jamiat Ulema-e-Islam

جمعیت علماء اسلام (س) ضلع رحیم یارخان کے جنرل سیکرٹری مولانا قاضی خلیل الرحمن نے کہا کہ جامعہ انوارالقرآن اسلم ٹائون سے حفظ قرآن مکمل کرنے والے حفاظ کرام محمد بلال ،محمد عارف ،ثاقب جمیل ،ضیاء الرحمن ،
غلام نبی ،خلیل الرحمن ،حذیفہ عنایت،عبدالرزاق،عبدالباسط،محمد عرفان ،عبدالشکور،قاضی نبیل الرحمن ،محمد سعد ،محمد عرفان ،عبدالرحمن ،محمد مجاہد ،محمد عنایت اللہ ،عبدالصمد،محمد عثمان ،ماجد علی ،محمد عمران اورمحمد ندیم کے اعزازمیں سالانہ عظیم الشان انوارالقرآن کانفرنس بسلسلہ دستار بندی حفاظ کرام وفضلاء کرام وتقسیم انعامات 3مارچ بروز اتواربعد نماز مغرب تا عشاء بمقام اسلم ٹائون ابوظہبی روڈ رحیم یارخان میں منعقد ہوگی۔
جس میں سلسلہ نقشبندیہ کے عظیم رہنما حضرت سید امین الدین پاشا بکاری بطور مہمان خصوصی شریک ہونگے جبکہ خصوصی خطاب جمعیت علماء اسلام (س) پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا مفتی حبیب الرحمن درخواستی کریں گے ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں انوارالقرآن میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں ایم پی اے ،سیاسی ،مذہبی جماعتوں اورسول سائٹیوں کے نمائندہ افراد کانفرنس میں شریک ہونگے ،کانفرنس میں سابق صدر چیمبر آف کامرس میاں انواربھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے اس کے علاوہ مولانا قاضی شفیق الرحمن ،مولانا مشتاق احمد،پروفیسر حفیظ الرحمن ودیگر سرکردہ علماء کرام بھی خطاب فرمائیں گے جبکہ شاعر اسلام اکرم خوشتر گلہائے عقیدت پیش کریں گے ۔

Jamiat Ulema-e-Islam

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »