انجمن آڑھتیان رجسٹرڈ غلہ منڈی خان پور حلف برداری کی تقریب
خان پور:انجمن آڑھتیان رجسٹرڈ غلہ منڈی خان پور انتخابات 2021 کے حوالے سے حلف برداری کی تقریب زینب مارکی میں منعقد کی گئی جس میں غلہ منڈی خان پور کے تمام عہدیداران ممبران اور سیاسی سماجی نمائندوں سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران نے بھی شرکت کی اس موقع پر حاجی غلام رسول گروپ اینڈ کمپنی کے نو منتخب صدر حاجی منیر نے اپنا بطور صدر ہونے کا حلف اٹھایا
اور ساتھ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں شکر گزار ہوں تمام عہدیداران کا تمام دوستوں کا جہنوں نے اس پروگرام میں شرکت کی اور انشاءاللہ میں آپ سب سے وعدہ کرتا ہوں کہ غلہ منڈی خان پور کے لیے اپنا یہ کام محنت ہمت اور ایمان داری سے سر انجام دوں گا اور غلہ منڈی خان پور کے تمام ممبران کو ایک پلیٹ فارم پر لے کر چلوں گا اور ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہو اس کے علاوہ غلہ منڈی خان پور میں باہر سے آنے والے تمام افراد کو آنے والی تمام مشکلات اور دیگر مسائل کے لیے بھی میں حاضر ہوں
سٹیج سیکرٹری جنرل سیکرٹری احمد سبحانی نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر بیت المال چوہدری محمد اعجاز شفیع کی کاوشوں اور مثبت کوششوں کے باعث غلہ منڈی کے عہدیداران بلامقابلہ کامیاب ہوئے اس موقع پر سابق صوبائی وزیر بیت المال ایم پی اے چوہدری محمد اعجاز شفیع اے ایس پی خان پور سید سلیم شاہ صدر بار میاں سمیع اللہ ایم پی اے مسلم لیگ ن حاجی ارشد جاوید, شیخ عماد الدین۔ حاجی چیئرمین بلدیہ شہزاد انور،وائس
حاجی محمد سلیم بھلر نائب صدر ایف پی سی سی آئی پاکستان (ریجنل چیئرمین پنجاب فیڈریشن چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ محمد بشیر احمد صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رحیم یار خان ۔ حاجی مقبول احمد بھٹی مرکزی صدر انجمن تاجران خان پور حاجی ریاض احمد بلوچ صدر پریس کلب رجسٹرڈ راؤ محمد شفیق جنرل سیکریٹری پریس کلب ۔ فاروق احمد بھٹی نائب صدر پریس کلب خان پور سردار عبد الرشید خان جتوئی چیرمین مارکیٹ کمیٹی غلہ منڈی رانا محمد سخاوت چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی فروٹ منڈی سکریٹری مارکیٹ محمد عامر شاہ
چیئرمین ندیم اقبال رحمانی، اعجاز احمد لاڑ، چوہدری فہیم بوٹا، چوہدری محمد بوٹا، محمد فیصل بوٹا، ر،مرید حسین بھلر،رانا وسیم،سیٹھ عبدالماجد، سابق ایم این اے میاں عبدالستار، شیخ محمد شاہد ملک محمد الیاس محمد ساجد انور کمبوہ رانا محمد وسیم و دیگر موجود تھے