جرائم پیشہ سرگرمیوں میں شامل بدمعاشوں اور اشتہاریوں کوقانون کے کٹہرے میں لائیں۔

بہاولپور:جرائم پیشہ سرگرمیوں میں شامل بدمعاشوں اور اشتہاریوں کوقانون کے کٹہرے میں لائیں۔کوئی با اثر شخص یا افسر قبضہ گروپوں کی حمایت کرے تو اسکے خلاف کارروائی کریں۔آر پی او بہاولپور۔

 ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک نے ڈی پی اوز/ایس ڈی پی اوز کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی جانب سے جاری مراسلہ کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بدمعاشوں،اشتہاریوں،قبضہ گروپوں اور عدالتی مفروران کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ان کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی اور دیگر وسائل کا بھر پور استعمال کیا جائے۔

انہیوں نے مزید کہا کہ اگر کہیں کوئی با اثر شخصیت یا سرکاری افسر اختیارات سے تجاوز اور قبضہ مافیا کی حمایت کرتا پایا جائے تو مقام ومرتبے کا لحاظ کئے بغیر قانونی کارووائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں احساس تحفظ کی فضا کو بہتر بنانے کیلئے انسدادی کاروائیوں اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے اور ان کی باقاعدگی سے ہفتہ وار رپورٹ بھی بھجوائی جائے۔

آر پی او نے سپروائزری افسران کو ہدایت دیتے ہوئے مزید کہا کہ سنگین جرائم کی روک تھام کیلئے وہ اپنی ذاتی نگرانی میں موثر پلان تشکیل دیں اور جرائم کی روک تھام کیلئے جاری آپریشنز کی سربراہی کرتے ہوئے مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں پیش کریں تاکہ انہیں مضبوط پراسیکیوشن کے ذریعے عدالتوں سے سخت سزائیں دلوائی جائیں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button