fbpx

صادق آباد میں پسند کی شادی کرنے پر بھائی اور رشتہ دار جان کے دشمن بن گئے

پسند کی شادی کرنے پر بھائی اور رشتہ دار جان کے دشمن بن گئے‘قتل اور سنگین نتائج سمیت میرے خاوند کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں‘مجھے کسی نے اغواء نہ کیا ہے اور نہ ہی میرے ساتھ زبردستی کی گئی ہے بلکہ میں نے اپنی رضا مندی سے عرفان محمودکیساتھ نکاح و شادی کر لی ہے۔ ان خیالات کا اظہا رچک نمبر 122پی کی رہائشی سمیعہ بی بی نے گزشتہ روز اپنے خاوندعرفان محمودکے ہمراہ اخبا رنویسوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔ انھوں نے بتایا کہ اس نے اپنی آزاد مرضی سے عرفان محمود کیساتھ ہی شادی و نکاح کر لیا ہے مجھے کسی نے اغواء نہ کیا ہے اور نہ ہی میں اپنے والدین کے گھر سے کوئی سامان لے کر آئی ہوں، اب میرے رشتہ دارکالو خان سولنگی‘ شہباز سولنگی‘ یار محمدسولنگی‘شاہد سولنگی‘ ملنگ دھکڑ و دیگرہماری جان کے دشمن بن گئے ہیں جو آئے روز ہمیں قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں انھوں نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار‘ آئی جی پنجاب‘ آر پی بہاول پور‘ڈی پی اورحیم یارخان‘ ڈی ایس پی صادق آباد اور ایس ایچ او تھانہ احمدپورلمہ سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »