fbpx

ڈی پی او عمر سلامت کی رضیہ بی بی سے ملاقات

[vc_row][vc_column][vc_column_text]

ڈی پی او عمر سلامت نے کہا ہے کہ آج ہم اپنے والدین اور بزرگوں کی عزت کریں گے تو کل ہمیں بھی ملے گی ۔ مقامی پولیس کو رضیہ بی بی کی حق رسی کروانے کا حکم ۔ تفصیل کے مطابق شوشل میڈیا پر ایک بزرگ خاتون کو صادق آباد اسٹیشن پر بے یارو مددگار دیکھ کر ڈی پی او عمر سلامت نے مقامی پولیس کو فوری طور پر رضیہ بی بی سے رابطہ کر کے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی اور پھر انہیں گزشتہ روز مقامی پولیس اپنے ہمراہ ڈی پی او آفس لے آئی جہاں پر ڈی پی او عمر سلامت نے رضیہ بی بی سے مفصل ملاقات کی اور ان کی مشروبات وغیرہ سے ضیافت کرنے کے ساتھ ان کی نقد مالی مدد بھی کی اور انہیں کہا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ گھر میں رہا کریں تاکہ وہ محفوظ ہوں ۔ قبل ازیں بھی ڈی پی او عمر سلامت رضیہ بی بی سے ملاقات کر چکے تھے اور مقامی پولیس کو ان کے مسائل حل کرنے کا حکم دے رکھا تھا جب رضیہ بی بی سے اس بابت پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ ان کے مسائل کافی حد تک حل ہو چکت ہیں جس پر انہوں نے ڈی پی او کو دعائیں دیں جس پر ڈی پی او عمر سلامت نے ساتھ آنے والے اے ایس آئی ابرار شاہ سے کہا کہ محکمہ پولیس پر جو قانونی اور اخلاقی حق ہے اس بارے میں رضیہ بی بی کو کوئی گلہ نہ ہو جس پر انہوں نے رضیہ بی بی کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی اور رضیہ بی بی دعائیں دیتی ہوئی رخصت ہو گئی ۔

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_gallery type=”image_grid” images=”3587,3588,3589″][/vc_column][/vc_row]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close