کرپشن کاخاتمہ اورعوام کے حقوق کاتحفظ ہرصورت یقینی بنائیں گے,عمران خان

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہاہے کہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہے‘ کرپشن کاخاتمہ اورعوام کے حقوق کاتحفظ ہرصورت یقینی بنائیں گے‘ رحیم یارخان میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ترجیحی بنیادوں اولین ترجیح ہے‘ اس خطے کی پسماندگی ہرصورت دورکریں گے۔اسلام آباد میں ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ رحیم یارخان بالخصوص جنوبی پنجاب کی محرومیاں دیکھ کردل خون کے آنسوروتاہے‘ ماضی میں اس خطے کوحقوق کی فراہمی سے محروم رکھاگیا‘ انہوں نے کہاکہ میرٹ پرترقیاتی کاموں‘ فنڈزکی برابری پرتقسیم اوردیگرعوامی مسائل فوری حل کیے جائیں گے اورجنوبی پنجاب کے عوام کوجلدخوشخبری دیں گے‘ انہوں نے کہاکہ ممبران اسمبلی عوام رابطہ مہم اورعوامی مسائل اجاگرکرکے انہیں حل کرانے کے لیے اپناکردارکریں تاکہ ملک میں حقیقی تبدیلی آئے‘ انہوں نے کہاکہ محکموں کوعوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں‘ انہوں نے کہاکہ تعلیم اورصحت کے شعبے میں بھی جدیدطرزپرجدت لائی جارہی ہے تاکہ نوجوان نسل کامستقبل بہتربنایاجاسکے‘ قبل ازیں چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے عمران خان کوتفصیلی سیاسی صورتحال بارے آگاہ کیااوررحیم یارخان کے مسائل بارے بتایااوردورہ رحیم یارخان کی دعوت دی جس پرعمران خان نے فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اوررحیم یارخان جلدآنے کاعندیہ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close