fbpx

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے تحصیل جام پور کا دورہ کیا

رحیم یارخان :راجن پور10جولائی2020:گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش فروخت کی جائیں۔ صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔تمام دکاندار سرکاری نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔ ذخیراندوزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مندرجہ ذیل اشیائے خوردونوش کے ریٹ مقرر کئے۔ جس کے مطابق چاول کچی باسمتی 133روپے کلو،چاول پکی باسمتی 133،چاول کرنل چھوٹی 75،چاول دیسی 60،دال چنا موٹی 115،دال چنا باریک 108،دال مسور باریک 135،دال مسور موٹی124،دال ماش چمن205،بیسن112،میدہ 52،سوجی52، چنا سفید کابلی108،دہی 90،گوشت بڑا 320،گوشت چھوٹا600،چینی سفید70روپے فی کلو جبکہ آٹے کا 20کلو کے تھیلے کا ریٹ 860 روپے مقرر کیا گیا ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو ظہورحسین بھٹہ ،ڈی او انڈسٹری پرویز احمد کے علاوہ صدر انجمن تاجران رشید ساجد اور دیگر ممبران کمیٹی نے شرکت کی۔
راجن پور10جولائی2020: ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے تحصیل جام پور کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جا م پوراور اے سی آفس کا وزٹ کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ہسپتال میں موجود مریضوں سے بھی خیریت دریافت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ہسپتال میں صفائی کو مزید بہتر بنایا جائے۔ ڈاکٹراورعملہ کی حاضری کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی سستی و کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اجلاس کے دوران اے سی جام پور سیف الرحمان بلوانی کو ہدایت کی کہ عوام کو گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخ کے مطابق اشیاخوردونوش فروخت کی جائیں اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 860روپے میں فروخت ہونا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close