سلیکٹیڈ حکمرانوں نے عوام پرروزانہ کی بنیاد پر مہنگائی بم گرانا معمول بنا دیا ہے
رحیم یار خان:پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی ضلعی صدر نوشابہ اشرف،نوشین ہاشمی،صائمہ گیلانی،آسیہ کنول اور خالدہ مغل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کے سلیکٹیڈ حکمرانوں نے عوام پرروزانہ کی بنیاد پر مہنگائی بم گرانا معمول بنا دیا ہے
پٹرول کے ریٹ بڑھنے پر ایک با پھر مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ انہوں نے کہا کے بے روزگاری سے پریشان پاکستانی عوام کو اب نااہل حکمرانوں نے پٹرول کے ریٹ بڑھا کر نیا تحفہ دیا ہے
انہوں نے کہا کے غریب کے گھروں میں ایک وقت کا کھانا میسر نہیں اور عمرانی سلیکٹیڈ حکمت کے نمائندے روز نیوز چینلز پر آکر ملکی ترقی کے بھاشن دیتے ہیں
ہمارا مطالبہ ہے کے ناکام حکمران فوری طور پر عوام کی جان چھوڑیں اور تاکہ عوام سکھ کا سانس لے۔ چینی، آٹا، گھی،اور دالیں غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں اور اب پٹرول کے خریدنے کی ہمت نہیں رہی روز گار کے حصول کے لیے جانے والے مرد اب چوریاں ڈگیتیاں کرنے پر مجبور ہونگے۔
انہوں نے مزید کہا کے حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر نام ہوچکے ہیں عوام ان کے خلاف بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اٹُھ کھڑی ہے اب سلیکٹڈ حکومت کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔