کسانوں کے لئے سستی کھاد، زرعی ادویات، بجلی ، زرعی آلات بھی فراہم کئے جائیں گے،صوبائی وزیر خوراک پنجاب

کسانوں کے لئے سستی کھاد، زرعی ادویات، بجلی

صوبائی وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ 1947ء کے بعد صوبہ جنوبی پنجاب کاقیام ملک وقوم کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تحفہ ہو گا، صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں وزیر اعظم عمران خان صوبہ جنوبی پنجاب کے حوالہ سے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں، پہلی مرتبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں صوبائی کابینہ کا اجلاس رواں ہفتے بہاولپور میں منعقد ہو گا جس میں صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام سمیت اس خطہ کی تعمیر و ترقی کے لئے اہم فیصلے لئے جائیں گے۔وفاق کی مظبوطی کے لئے چھوٹے انتظامی یونٹ کا قیام ناگزیر ہے چھوٹے صوبوں سے وفاق مظبوط اور عوام خوشحال ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستا ن تحریک انصاف کے پارلیمنٹرین چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، چوہدری آصف مجید، چوہدری محمد شفیق کے ہمراہ مقامی رہنمائوں سعد درانی اور فہد درانی کی رہائش گا پر اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پہلے 100روزہ پلان میں ملک کی سمعت کا تعین کر لیا ہے اورصحت و تعلیم، انفراسٹرکچر، زراعت، کرپشن کا خاتمہ ترجیحات میںشامل ہے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا ہے اب احتساب کا عمل شروع ہے جس سے ان کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ملک و قوم کے وسائل لوٹنے والوں کا معاف نہیں کیا جائے گا اور ایک ایک پائی وصول کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار ملکی ترقی میں اہم مقام رکھتے ہیں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے پہلی مرتبہ بغیر کٹوتی کے کاشتکاروں کو کماد کی پوری ادائیگیاں کی جا رہی ہیں جبکہ کسانوں کے لئے سستی کھاد، زرعی ادویات، بجلی ، زرعی آلات بھی فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملاوٹ کرنے والے انسانیت اور معاشرے کے دشمن ہیں انہیں ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا ملاوٹ مافیا کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہا کہ کرپشن اس ملک کا سنگین مسئلہ ہے اور اس کا خاتمہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میںشامل ہے اگر موجودہ حکومت کا کوئی نمائندہ بھی اس میں ملوث پایہ گیا تو کاروائی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں کرپشن کے خلاف اور ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے اور انشاء اللہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔چوہدری آصف مجید اور چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں جاری ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے تاہم اس شہر کی تعمیر و ترقی ہماری ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »