کرپٹ پٹواری خلیل نے ریونیو آفیسران کے حکم کو جوتی کی نوک پر رکھ کے ہوا

لیاقت پور :کرپٹ پٹواری خلیل نے ریونیو آفیسران کے حکم کو جوتی کی نوک پر رکھ کے ہوا میں اڑادیا،کمرشل جگہوں کے غیر قانونی انتقالات کردئیے،لاکھوں روپے خود لیکر انتقالات میں زمین کی حیثیت زرعی اور کم شو کرتا رہا،

گرداور اور تحصیلدار خلیل کے غیر قانونی کام میں انکا ساتھ دیتے رہے،حکومت کا کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا،ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کے لیے خلیل پٹواری ایک چیلنج کی شکل اختیار کرچکا ہے،چیف سیکریٹری پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

لیاقت پور کے مشہور کرپٹ پٹواری بادشاہ خلیل نے کرپشن کی تمام حدیں تو پار کردی تھیں لیکن انہوں نے اپنے بالا آفیسران کے احکامات کوبھی جوتی کی نوک پر رکھ کے سرعام ہوا میں اڑادیا

جس سے پٹواری بادشاہ کے مزید چرچے ہونے لگے کہ یہ واحد پٹواری ہے جو ریونیو آفیسران کو بھی گھاس نہیں ڈالتا خلیل پٹواری نے ان تمام سرکاری احکامات کو جوتی کی نوک پر اڑاتے ہوئے

کمرشل کھاتوں کے انتقالات بھاری رشوت لیکر بغیر کنڈونیشن فیس اداکیے زرعی انتقالات کردئیے اس جرم میں خلیل پٹواری  کے ساتھ حلقہ کا گرداور اور تحصیلدار نے بھی ساتھ دیے رہے ہیں انہوں نے بھی لاکھوں روپے کمائے کمرشل کی جگہ زرعی انتقالات سے حکومت کو فیسوں کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا

اس وقت خلیل پٹواری ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کے لیے ایک چیلنج کی شکل اختیار کرچکا ہے کیونکہ اگر ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کوئی کاروائی کرتا ہے تو سیاسی باشندے آڑے آتے ہیں اگر کاروائی نہیں کرتا تو ڈپٹی کمشنر پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں شہریوں محمد ایاز،غلام یٰسین اور اظہر اور ابرارنے چیف سیکریٹری پنجاب سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ خلیل پٹواری نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button