fbpx

2ہزارلٹرملاوٹی دودھ، 16کنال سیوریج کے آلودہ پانی سے کاشت سبزیاں، 920کلو ملاوٹی مرچیں تلف

ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کے لیے پنجاب فوڈاتھارٹی متحرک۔۔
2ہزارلٹرملاوٹی دودھ، 16کنال سیوریج کے آلودہ پانی سے کاشت سبزیاں، 920کلو ملاوٹی مرچیں تلف، ناقص صفائی پر متعدد فوڈیونٹس کو90ہزار سے زائد کے جرمانے،77کو وراننگ نوٹسز جاری۔
بہاولپور 08 اکتوبر:ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی عرفان میمن کی ہدایت پرملاوٹ مافیا کیخلاف فوڈ اتھارٹی کی مسلسل کاروائیاں جاری ہیں۔ فو ڈ سیفٹی ٹیموں نے99فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران واجبات کی عدم ادائیگیوں پر2فوڈپوائنٹس سربمہر جبکہ77کو بہتری کیلئے اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔

 ڈیری سیفٹی ٹیمزنے رحیم یارخان میں دودھ میں ملاوٹ کرنیوالے مافیا کا تعاقب کرتے ہوئے ملاوٹی دودھ بردارگاڑی پکڑی۔دودھ سیفٹی ٹیموں نے مرکزی مارکیٹ گلشن اقبال کے علاقے میں ملاوٹی دودھ بردار گاڑی کی چیکنگ کی۔دوران چیکنگ دودھ میں لیکٹوسکین مشین کی تجزیہ رپورٹ سے ملاوٹ ثابت ہونے پر 2ہزار لٹر دودھ تلف کردیاگیا۔

مزیدبہاولپور میں سیوریج کے آلودہ پانی سے کاشت کی جانیوالی سبزیوں کیخلاف کاروائی کی گئی۔سبزیوں کی چیکنگ کے دوران 16کنال سبزیوں کو سیوریج کے آلودہ پانی سے سیراب کیاجارہاتھا۔زہریلے پانی سے کاشت کی گئی پالک کی سبزی کوٹریکٹر کے ذریعے ہل چلاکرموقع پر تلف کردیاگیا۔اس کے علاوہ بہاولپو ر میں وزیر کریانہ سٹوراور رحیم یارخان میں خورشید کریانہ کو لائسنس فیس کی عدم ادائیگیوں پر سیل کیاگیا۔

مزیدبرآں بہاولپور میں سیو اینڈسیو کیش اینڈ کیری سپرسٹوراور بہاولنگر میں سلمان بشیر کریانہ سٹور کویکساں 15ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ علاوہ ازیں مجموعی طور پر 11 فوڈپوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 91ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران2,000لٹر ملاوٹی دودھ، 920کلوسرخ مرچیں، 37کلو کھلے مصالحہ جات اور 16کنال انڈسٹریل ویسٹ سے کاشت سبزیاں تلف کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »