موجودہ حکمران طبقہ نے تین سال میں غریب سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے،جعفر اقبال

رحیم یارخان : پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی چوہدری محمد جعفر اقبال سے مسلم لیگ ن سٹی کے سینئر نائب صدر چوہدری اظہر جمیل کی ملاقات

ملاقات میں پارٹی امور سمیت مقامی و قومی سیاست پر گفتگو ہوئی مرکزی رہنما چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ پاکستان قائم و دائم رہنے کے لیے بنا ہے قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو حقیقی معنوں میں عوامی فلاحی ریاست بننے میں مسلم لیگ ن کا کردار تاریخ کا حصہ رہے گا

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ترقی یافتہ اور جدید پاکستان میں اہم کردار ادا کیا جسے پوری دنیا مان رہی ہے مگر بدقسمتی سے ملک کے سب سے بڑے سیاسی لیڈر میاں محمد نواز شریف کیخلاف انتقامی کارروائیاں کرکے ان کو سیاست سے باہر کرنے کی سازش کی گئی جس کی سزا آج ملک کے عوام پی ٹی آئی حکومت کی شکل میں بھگت رہے ہیں

موجودہ حکمران طبقہ نے گزشتہ تین سال میں ملک کی ترقی وخوشحالی اور امن وامان سمیت غریب سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے موجودہ حالات میں غریب کی فریاد سننے والا کوئی نہیں ہے

انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت کی ناقص اور ناسمجھ پالیسیوں کے باعث ملک میں بے روزگاری مہنگائی کا سونامی برپا ہے عام آدمی معاشی حالات سے تنگ خودکشی کرنے پر مجبور ہوچکا ہے

اس موقع پر سٹی نائب صدر مسلم لیگ ن چوہدری اظہر جمیل نے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور سینیٹر چوہدری جعفر اقبال،ایم پی اے بیگم عشرت اشرف،ایم این اے محترمہ زیب جعفر اور سابق ایم پی اے چوہدری عمر جعفر کی پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف والہانہ محبت کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ جعفر آباد خاندان کی ملک و قوم بلخصوص رحیم یار خان کیلئے خدمات ناقابل فرموش ہیں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button