fbpx

رحیم یارخان میں 3 خواتین اغوا ،مقدمہ درج

رحیم یارخان میں 3 خواتین اغوا ،مقدمہ درج

رحیم یار خان میں اہل خانہ کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان نے 3 خواتین کو زبردستی اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا،ورثاء کی رپورٹ پر مقدمات درج۔

اغوا کا پہلا واقعہ دنیا پور گانگا کی رہائشی ساجدہ بی بی کے ساتھ پیش آیا جسے گھر میں اکیلا پا کر 3 ملزمان گھمن وغیرہ نے زبردستی اغوا کر لیا‘ دوسرا واقعہ بیٹ میر احمد کے رہائشی فیاض احمد کے گھر پر ہوا جہاں ان کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 5 ملزمان محمد شریف وغیرہ نے اس کی ہمشیرہ صغراں بی بی کو زبردستی اغوا کر لیا جبکہ تیسرا واقعہ کوٹلہ نواب کے رہائشی امیر بخش کے گھر پر ہوا

جہاں ان کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 2 ملزمان محمد اسلم وغیرہ نے اس کی بیوی سونل بی بی کو زبردستی اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ورثاء کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close