رحیم یارخان: ختم نبوت کا عقیدہ ہمارا ایمان ہے,علامہ نوراحمدسیال

رحیم یارخان: ختم نبوت کا عقیدہ ہمارا ایمان ہے‘ اس کے خلاف کوئی بھی سازش برداشت نہیں کریں گے اور اس کی حفاظت کیلئے ہرقربانی دینے کیلئے تیار ہیں‘
قائد ملت اسلامیہ امام شاہ احمد نورانی نے 7ستمبر 1974ء میں قادیانیوں کے خلاف اسمبلی میں آواز اٹھائی اور انہیں کافر قرار دلوایا‘ یہ ان کا عظیم کارنامہ ہے۔

ان خیالات کااظہار جمعیت علماء پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر علامہ نوراحمدسیال اور ڈویژنل صدر چوہدری محمد ریاض نوری نے جامعہ مسجد غوثیہ رحمانیہ میں منعقدہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالم کفر امت مسلمہ کے خلاف متحد ہوکر یلغار کررہا ہے‘ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان اپنے باہمی اختلافات بھلا کر عالم کفر کے مقابلے میں متحد ہوجائیں تاکہ یہودی اور قادیانی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جاسکے۔

کانفرنس میں مفتی اکبررضا قادری‘ مفتی سید حضوربخش نورانی‘ مولانا محمدارشد وارثی‘ مولانا عبدالعزیز نقشبندی‘ مولانا محمدریاض سعیدی اور رانا ابرار حسین ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے پیرمہرعلی شاہ گولڑوی‘ مولانا عبدالستار نیازی‘ امام شاہ احمدنورانی اور پروفیسر الشاہ فریدالحق قادری کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

کانفرنس میں قاری محمداکرم چشتی‘ صوفی عبدالرحیم‘ سید سلمان احمدشاہ‘ مولانا سیف الرحمن اویسی‘ قاری غلام یٰسین‘ پیر غلام محی الدین‘ حاجی محمداکرم نورانی‘ مولانا محمدشعیب قادری‘ صوفی محمود الحسن کے علاوہ جے یوپی کے کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button