ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہریاں لگائی جائیں گی

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہریاں لگانے کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل اور ڈی پی او محمد عمر سلامت بروز جمعہ11جنوری کو دوپہر 2بجے سرکٹ ہاﺅس نزد نیشنل بینک جی پی او چوک میں کھلی کچہری لگائیں گے۔کھلی کچہری میں حکومت پنجاب کے ضلعی محکمے تعلیم، صحت، پولیس، مال، زراعت، اوقاف، ماحولیات، جنگلات، لیبر ، لائیو سٹاک، خوراک، ضلع و میونسپل کمیٹیز، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، انہار، سول ڈیفنس ، لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود ہو نگے۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوامی مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہریاں ہر جمعہ کو ضلع کی مختلف تحصیلوں میں لگائی جائیںگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close