fbpx

وکلاء برادری کے حقوق کا تحفظ ہرصورت یقینی بنائیں گے، چوہدری عامر ندیم

وکلاء برادری کے حقوق کا تحفظ ہرصورت یقینی بنائیں گے، چوہدری عامر ندیم

وکلاء اتحاد اور گرینڈ الائنس کے صدارتی امیدوار چوہدری عامر ندیم اور جنرل سیکرٹری جام شکیل بوبرہ نے کہا ہے کہ 12جنوری کا سورج کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا، ان شاء اللہ وکلاء برادری کے حقوق کا تحفظ ہرصورت یقینی بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وکلاء خواتین رخسانہ پیا، سیدہ بیلا اختر، مومنہ چوہدری، شمسہ کنول، کوثر عزیز، نعمانہ کانجو، انیتہ مرتضیٰ چاچڑ، مس گلناز، مس راشدہ ودیگر کو دیئے جانے والے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خواتین وکلاء نے وکلاء اتحاد اور گرینڈ الائنس کے مکمل پینل کی حمایت و تائید کا اعلان کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ان شاء اللہ وکلاء اتحاد اور گرینڈ الائنس کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close