حکومتِ پنجاب کا ایک اور احسن اقدام

حکومتِ پنجاب کا ایک اور احسن اقدام،وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر پنجاب کے ہر ضلع اور تحصیل میں ہر مہینے کے پہلے دو ورکنگ ڈے کو ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
اس سے لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل نا صرف ایک چھت کے نیچے موقع پر سنے جا تے ہیں بلکہ اُسکے فوری حل کے لیے موقع پر ہی احکامات بھی جاری کیے جا تے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ حکومت لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے اسی لیے ان کچہریوں کا انقعاد عمل میں لایا گیا ہے۔
ان کچہریوں میں سائلین کے ریونیو و دیگر مسائل ایک ہی چھت تلے ایک ہی دن حل کرنے کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جاتا ہے۔اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ہر تحصیل میں انتظامی افسران کھلی کچہریوں کے انعقاد کو بھی یقینی بناتے ہیں اور عوام کو درپیش مشکلات کے ازالہ کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جاتے ہیں۔
اس سلسلے میں بہاولپورڈویژن میں بھی اور بہاولپور ضلع کی بھی تمام تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا انقعاد ہر ماہ کے پہلے دو ورکنگ ڈے پر کیا جاتا ہے۔ ا س موقع پر کمشنربہاول پور، ڈپٹی کمشنر بہاول پور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو،اسسٹنٹ کمشنرز بہاول پور، تحصلیدار، نائب تحصلیدار اور تحصیل کا دیگر ر یونیو افسران و ریونیو عملہ کھلی کچہریوں میں موجود رہتا ہے۔ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ریونیو سے متعلق کاؤنٹرز قائم ہوتے ہیں جہاں متعلقہ سٹاف تعنیات رہتا ہے اور اُس میں لوگوں کو در پیش تحصیل سطح تک بشمول دُرستگی ریکارڈ،ڈومیسائل، رجسٹری،انکم سرٹیفیکیٹ، معائنہ ریکارڈ، اندراج انتقالات، فرد ملکیت کا اجراء، اور دیگریونیو معاملات کے حل کے لیے سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور اُنکی شکایات کے ازالے کے لیے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جاتے ہیں۔

نیز سائلین سے ریونیو سے متعلق درخواستیں بھی وُصول کی جاتی ہیں جن کے حل کے لیے اُنہیں موقع پر ہی احکامات جاری کیے جاتے ہیں۔

جس سے لوگوں کو بھرپور ریلیف حاصل ہوتا ہے کہ ایک ہی چھت کے نیچے اُنکے تمام مسائل کا حل انہیں فوری طور پر حاصل ہو جاتا ہے۔ علاوہ ازیں ان ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں عوام کے جمِ غفیر کو مدِنظر رکھتے ہوئے کورونا ایس او پیز کے عملدرآمد کو بھی یقینی بنایاجاتا ہے۔
بلاشبہ ریونیو عوامی خدمت کچہری وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا عوام دوست انقلابی اقدام ہے جہا ں ہر مہینے کی یکم اور دو تاریخوں کو تسلسل کے ساتھ موقع پر لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل اور شکایات کے فوری تدارک کے لئے عملی اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور حکومت کے اس اقدام سے لوگوں کو بہت ریلیف حاصل ہوا ہے۔

اب لوگوں کو دفتر کے چکر نہیں لگانے پڑتے بلکہ ایک چھت کے نیچے انہیں اپنے مسائل کا فوری حل مل جاتا ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button