fbpx

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سرکٹ ہاؤس میں ضلعی انتظامیہ کی کھلی کچہری

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سرکٹ ہاؤس رحیم یار خان میں ضلعی انتظامیہ کی کھلی کچہری، کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل اور ڈی پی او محمد عمر سلامت کی شرکت۔کھلی کچہری میں صحت و تعلیم، ریونیو، پولیس، لائیو سٹاک، زراعت، واپڈا، سوئی گیس، نادرا، ہائی ویز سمیت دیگر صوبائی و فاقی محکموں کے افسران بھی شریک ہوئی۔حکومت پنجاب کی جانب سے لگائی جانے والی کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں سائلین نے مختلف شکایات بارے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو درخواستیں فراہم کی جس پر کئی درخواستوں کو موقع پر ہی نمٹا دیا گیا جبکہ دیگر بارے ایک ہفتہ میں میرٹ پر فیصلہ اور عوامی مسائل حل کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا میرٹ پر ازالہ کیا جائے گا ۔حکومت پنجاب نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے کھلی کچہریوں کا آغاز کیا گیا ہے اور جمعہ کو ضلع کی مختلف تحصیلوں میں کھلی کچہریاں لگائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کی اعلیٰ افسران تک رسائی ممکن ہوئی ہے اور وہ بلا روک ٹوک ضلعی افسران کو اپنی شکایات درج کر ا سکتے ہیں جبکہ ماتحت عملہ کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ شہریوں کی جانب سے کسی بھی شکایات کا ایک ہفتہ میں میرٹ پر فیصلہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے تناظر میں تمام محکموں کی کارکردگی پر کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ افسران کو ہدایت ہے کہ وہ دفاتر میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ڈی پی او محمد عمر سلامت نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور انہیں پر امن معاشرے کی فراہمی پولیس کی ذمہ داری ہے تاہم کوئی بھی ادارہ اس وقت تک مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکتا جب تک عوام بھی اپنی شمولیت کو یقینی بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ میں پولیس کے ساتھ تعاون کو ممکن نہ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامی محکموں کے درمیان خوشگوار ہم آہنگی کے باعث عوام کو فوری انصاف کی فراہمی میں آسانیاں ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے زمینوں کے تنازعات کے حل کے لئے تشکیل دی جانے والی کمیٹیوں میں پولیس افسران انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جس کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کے لئے کوئی جگہ نہیں انہیں نشان عبرت بنا دیں گے جبکہ قبضہ مافیا، سود خوروں اور مختلف مراعات کا جھانسہ دیکر عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے عوام بھی ایسے عناصر کی نشاندہی کریں۔کھلی کچہری میں عوام کی جانب سے مختلف محکموں کے خلاف شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا گیا جبکہ دیگر درخواستوں کو ایک ہفتہ میں میرٹ پر متعلقہ محکموں کو نمٹانے کے احکامات جاری کئے گئے۔کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر، اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزاز انجم، ریاست علی، ایس ڈی پی او عباس اختر سمیت تمام محکموں کے ضلعی افسران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »