fbpx
رحیم یارخان

کروڑوں روپے مالیت کا33ایکڑسرکاری رقبہ ناجائزقابضین سے واگزارکرالیاگیا

ڈائریکٹرانٹی کرپشن بہاولپورعمران رضاکی ہدایت پرڈپٹی ڈائریکٹرایوب بخاری نے اسسٹنٹ کمشنررحیم یارخان اعتزازانجم اورمنیجراوقاف کے ہمراہ کروڑوں روپے مالیت کا33ایکڑسرکاری رقبہ واقع رکن پور ناجائزقابضین سے واگزارکرالیا ‘ رقبہ مذکورہ محکمہ اوقاف رحیم یارخان کی ملکیت تھاجس پرناجائزقابضین نے قبضہ کررکھاتھاڈپٹی ڈائریکٹرواسسٹنٹ کمشنرنے کارروائی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ 5کروڑروپے سے زائدمالیت کی 33ایکڑاراضی ناجائزقابضین سے واگزارکرواکرمحکمہ اوقاف کے حوالے کردی ‘ اس سلسلہ میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ایوب بخاری نے میڈیاکوبتایاکہ حکومت کی ہدایت پرناجائزقابضین کے خلاف میرٹ پرکارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے سرکاری اراضی واگزارکرانے کاسلسلہ جاری ہے اس سے قبل بھی لیاقت پوراورخانپورمیں سرکاری اراضی واگزارکرائی گئی اورقومی خزانے کوکروڑوں روپوں کے نقصان سے بچایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close