سعودی پلٹ 85 سالہ بزرگ کی جائیداد پر بیٹا قابض
رحیم یار خان : سعودی پلٹ 85 سالہ بزرگ کی کروڑوں روپے کی جائیداد پر بیٹا قابض،، گھر سے نکال دیا کئی سالوں سے بزرگ تھانوں عدالتوں کے چکر لگا لگا کر بے بس،،، انصاف نہ مل سکا،، کرائے کے مکان میں رہنے پر مجبور،، بیٹے کی جانب سے قتل کی دھمکیاں،، وزیراعظم سمیت اعلی حکام سے تحفظ اور انصاف کی اپیل
تفصیل کے مطابق خان پور میں ارشاد کالونی موضع کچی جمال کےرہائشی ضعیف العمر 85 سالہ بزرگ حاجی خدا بخش جتوئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں روز گار کے سلسلہ میں مقیم ہیں سعوی عرب جانے سے قبل میں اپنا مکان اور تقریباً ڈیڑھ سو کنال رقبہ اراضی کروڑوں روپے مالیت بمقام موضع خان پور اور موضع کچی جمال میں اپنے بیٹے حاجی سعید احمد خان جتوئی کے حوالے کر گیا اب جب ضعیف العمر ہو گیا اور کمانے کے قابل نہیں رہا اور واپس پاکستان آیا تو میرا بیٹے حاجی سعید احمد خان نے مجھے گھر سے نکال دیا اور تمام کروڑوں روپے کی جائیداد دینے سے انکاری ہو گیا جو کہ تمام جائیداد میرے نام ہے اب نہ وہ مجھے دے رہا ہے اور نہ ہی میری دیگر اولاد کو حصہ دے رہا ہے
میں گزشتہ کئی سالوں سے عدالتوں سمیت پاکستان کے ہر فورم پر ہر دفتر کا انصاف کیلے دروازہ کھٹکھٹایا اور آواز بلند کی لیکن مجھے صرف ٹھوکروں اور رسوائی کے علاوہ کچھ نہیں ملا میرا بیٹا حاجی سعید احمد خان بااثر شخص ہے وہ میری جائیداد پر قابض ہےاب وہ مجھے قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اگر مجھے کچھ ہو گیا تو اس کا ذمہ دار میرا بیٹا سعید احمد اور انتظامیہ ہو گی مجھے انصاف دیا جائے اور تحفظ فراہم کیا جائے
نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان، آرمی چیف، صدر پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی پی او رحیم یار خان سمیت اعلی حکام انصاف مانگتے ہوئے تحفظ کی اپیل کی ہے