رحیم یارخان: مدرسہ فیض رضا ٹرسٹ کے ششماہی امتحانات کا آغاز کردیاگیا ہے

رحیم یارخان: مدرسہ فیض رضا ٹرسٹ کے ششماہی امتحانات کا آغاز کردیاگیا ہے۔ امتحانات تمام درجات اولیٰ سے لے کر دورۂ حدیث تک ہوں گے‘ امتحانات ہفتہ بھر جاری رہیں گے۔
اہل سنت کی عظیم دینی درسگاہ مدرسہ فیض رضا ٹرسٹ کے ششماہی امتحانات کی افتتاحی تقریب مہتمم جامعہ علامہ نوراحمدسیال سعیدی کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں مدرسہ کے صدر علامہ سیدحضور بخش شاہ نورانی‘ شیخ الحدیث علامہ غلام مرتضیٰ نورانی‘ علامہ غلام رضا قادری بھی شریک تھے۔
یاد رہے کہ ششماہی امتحانات میں جامعہ کے تمام طلباء شریک ہیں۔ اس موقع پر علامہ نوراحمدسیال سعیدی نے تمام اساتذہ اور طلباء کی مدرسہ کے وقار اور معیار کو بہتر بنانے کیلئے جدوجہد کو سراہا اور مدرسہ فیض رضا کی تعلیم وتربیت کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر علامہ غلام مرتضیٰ نورانی‘ علامہ سید حضور بخش نورانی اور مفتی غلام اکبررضا قادری نے ادارہ کو کامیاب بنانے کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اہل سنت کی اس عظیم درسگاہ کو کامیاب بنانے اور اپنے اپنے فرائض نبھانے میں تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔سنی تحریک تحصیل رحیم یار خان کے سابق نائب صدر مرکزی میلاد کمیٹی موضع قیصر چوہان کی مجلس عاملہ کے رکن محمد یوسف درکھان قادری کے والد احمد بخش درکھان طویل علالت کے بعد گزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملے‘مرحوم کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی جس میں جے یو پی کے رہنمامرکزی میلاد کمیٹی کے جنرل سیکرٹری علامہ رضا المصطفیٰ اویسی‘ انجمن اصلاح معاشرہ کے نائب صدرمحمود حسن چوہان‘ حافظ عبدالعزیز اویسی‘جام زبیر احمد چوہان‘ صوفی غلام حسین دگڑوچہ‘ جام ممتاز احمد‘ محمد عارف علوی‘ عبدالکریم مجاہد سعیدی اور کاروباری شخصیات‘ دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت اہل علاقہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔رحیم یارخان:بستی عبدالحلیم ملھ موضع قیصر چوہان کی نوجوان کاروباری شخصیت جام رشید احمد ملھ کی والدہ ماجدہ گزشتہ روز وفات پاگئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ انکے آبائی علاقہ بستی عبدالحلیم ملھ میں ادا کی گئی جس میں تمام مکتبہ فکر کی شخصیات او ر اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button